وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اندرون ملک آبی نقل و حمل کے رابطوں کی بہتری کے لیے مہاباہو برہم پتر پروجیکٹ کا آغاز کیا، ایک پل کا سنگ بنیاد رکھا اور دوسرے پل کی بھومی پوجن کا کام انجام پایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ' سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے دور میں شمال مشرق میں ترقی کو رفتار ملی اور موجودہ ڈبل انجن کی حکومت نے اسے مزید رفتار دی ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی
نریندر مودی نے کہا کہ' جنوب۔مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ شمال مشرق کو جوڑنے میں آبی راستے ایک اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 'آتم نربھر بھارت' کی پہل سے آسام اور شمال مشرق خطہ مزید مستحکم ہوں گے۔
۔یو این آئی۔