ضلع پلوامہ کے ڈی سی آفس کمپلکس میں آج محمکہ دیہی ترقی کی جانب سے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے ’یوتھ رجسٹریشن کیمپ‘ منعقد کیا گیا جس میں روزگار سے متعلق جانکاری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فوج کی جانب سے 'کشمیر پریمیئر لیگ' کا انعقاد
کیمپ میں ضلع پلوامہ کے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی جہاں انہیں مختلف محمکوں کی متعدد اسکیمات سے واقف کروایا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ نوجوان اپنے پیرو پر کھڑا ہوسکے۔ کیمپ کا افتتاح ڈی ڈی سی چیئرمین پلوامہ سعید عبدالباری نے کیا جبکہ اس موقع پر ضلع کے افسران بھی موجود تھے۔