کشمیری وازوان میں گوشت کے کئی اقسام کے پکوان بنے ہوتے ہیں۔ وازوان دنیا بھر میں اپنے منفرد مسالے دار ذائقے کے لیے مشور ہے۔ کشمیر کی دعوت میں اگر سب سے زیادہ طلب کسی پکوان کی ہوتی ہے تو وہ بے شک یخنی ہے۔
رمضان المبارک کا مہینہ آتے ہی کشمیر میں یخنی ڈش کے مطالبے میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کے ذائقے کو حاصل کرنے کے بعد روزہ دار اپنے آپ میں فرحت و قوت محسوس کرتا ہے۔
اسی لیے کشمیر میں اس پکوان کا زیادہ چلن ہے۔ لاک ڈاؤن سے پہلے (گزشتہ برس) افتاری کے بعد کھانے پینے کی دکانوں پر یخنی ڈش حاصل کرنے کے لئے قطاریں لگ جاتی ہیں۔ لیکن زیادہ لوگ یخنی کو گھر میں ہی بنانا پسند کرتے ہے۔
اگرچہ اصل میں یخنی کا مطلب بھیڑ کے گوشت سے بنی ہلکی سالن کا ہے لیکن گذشتہ برسوں میں اس میں مرغی اور یہاں تک کہ پنیر یخنی جیسے نسخے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس انتہائی لذیذ پکوان میں مصالحوں کے بھرپور استعمال کے باوجود، اس کے ذائقے میں تلخی کم اور مزہ زیادہ ہے۔یخنی کو انتہائی احتیاط سے بنایا جاتا ہے اور اس کی تیاری ایک فن ہے، اور اسے وازوان کا ایک اہم جز تصور کیا جاتا ہے۔