ETV Bharat / city

گورنری کے میرے دور میں عسکریت پسند سری نگر میں داخل نہیں ہوسکے تھے: ستیہ پال ملِک - Governor of Meghalaya Satyapal Malik

ستیہ پال ملِک نے کہا ہے کہ 'جموں و کشمیر کے گورنر کی حیثیت سے ان کے دور میں کوئی عسکریت پسند سرینگر میں داخل نہیں ہوسکا تھا۔

میرے گورنر کے دور میں عسکریت پسند سری نگر میں داخل نہیں ہو سکے تھے: ستیہ پال ملِک

author img

By

Published : Oct 18, 2021, 5:37 PM IST

Updated : Oct 18, 2021, 6:14 PM IST

میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملِک نے کہا ہے کہ 'جموں و کشمیر کے گورنر کی حیثیت سے ان کے دور میں کوئی عسکریت پسند سرینگر کی 50 سے 100 کلومیٹر کی سرحد میں داخل نہیں ہوسکا تھا لیکن اب وہ غریب لوگوں کو مار رہے ہیں۔

میرے گورنری کے دور میں عسکریت پسند سری نگر میں داخل نہیں ہوسکے تھے: ستیہ پال ملِک

ستیہ پال ملِک اگست 2018 سے اکتوبر 2019 تک جموں و کشمیر کے گورنر رہے۔ ان کے دور میں جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے اور خطے کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ اگست 2019 میں لیا گیا تھا۔

بشکریہ اے این آئی ٹوئٹر
بشکریہ اے این آئی ٹوئٹر

وہ نومبر 2019 سے 18 اگست 2020 تک گوا کے گورنر بھی رہے ہیں۔ ملِک نے 20 اگست 2020 کو میگھالیہ کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا۔

پچھلے کچھ دنوں میں جموں و کشمیر میں شہریوں خاص طور پر غیر مقامی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہلاکتوں سے خوفزدہ غیر مقامی مزدوروں کی کشمیر سے واپسی

اتوار کو کولگام کے علاقے وانپورہ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے دو غیر مقامی مزدور ہلاک ہوگئے۔ اس سے قبل جمعہ کے روز عسکریت پسندوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں بہار کے ایک گولگپا فروش اور اترپردیش کے ایک بڑھئی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

Last Updated : Oct 18, 2021, 6:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.