سرینگر:منور کالونی راول پورہ سرینگر میں 6 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے علاقے کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کرکے لوگوں کی نقل وحرکت پر محدود پیمانے پرپابندی عائدMicro Containment Zone in Srinagar کردی۔جموں وکشمیر میں اگرچہ کورونا وائرس کے معاملات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور اس وبائی بیماری میں مبتلا افراد کی تعداد اب محدود دکھائی دے رہی تاہم صوبائی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لیے احتیاط اور قوائد وضوابط پر من وعن عمل کی جارہی ہے۔
منور کالونی راولپورہ سے تعلق رکھنے والے چھ افراد کا کورونا کا ٹسٹ مثبت پایا گیا،جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے علاقے کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کر کے لوگوں کی نقل وحرکت پر محدو پیمانے پر پابندی عائد کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Doctor on Fourth Wave of Covid 19: 'کورونا کی ممکنہ چوتھی لہر سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں'
واضح رہے سرینگر میں کرونا کی وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کے بعد 763 مائیکرو کنٹومنٹ زون قائم کیے گئے تھے،جن میں 717زون ختم کردیے گئے۔