بڈگام: ضلع بڈگام میں پولیس نے "پبلک آؤٹ ریچ" پروگرام کے تحت پولیس تھانہ بیروہ اور سب ڈویژن پولیس آفس خان صاحب میں پی سی پی جی اجلاس کا اہتمام Public Outreach Program in Budgam کیا۔ میٹنگ میں علاقے کے ذی شعور عوام اور مختلف طبقائے فکر کے لوگوں نے شرکت Police Public Meetings in Budgam کی۔
اجلاس کے دوران شرکا نے اپنے محلوں، گاؤں اور علاقوں میں درپیش مسائل متعلقہ پولیس آفیسران کے سامنے رکھے۔ شرکا نے پولیس افسران سے ان مسائل کا ازالہ کرنے کی استدعا کی تاکہ پولیس اور عوام کے مابین بہتر تال میل پیدا Coordination Between Police & People کی جائے۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے افراد نے دوسرے محکموں میں عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے میں پولیس کے اعلیٰ افسران کو آگاہ کیا اور ان سے ان سے مدد کی اپیل کی۔
شرکا نے اس موقع پر ضلع میں منشیات کی بدعت کے بڑھنے اور اس کے روک تھام کے مسئلے کو بھی Drug addiction In Budgam اُجاگر کیا۔
پولیس کے افسران نے عوام کے مسائل سنے اور چند مسائل کا موقع پر ہی ازالہ کیا، جب کہ دیگر شکایات کو دور کرنےکی یقین دہانی کرائی۔
پولیس افسران نے اجلاس میں شرکا کے دوسرے محکموں کو ساتھ لوگوں کے مسائل ان متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ اُٹھانے کا وعدہ کیا تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:Srinagar Acid Attack: سرینگر تیزاب حملہ کیس میں بہت جلد چارج شیٹ داخل کی جائے گی
پولیس کے افسران نے اجلاس میں آئے ہوئے شرکا سے نوجوانوں میں منشیات کی لعنت اور اس کے برے اثرات کو عوام میں اجاگر کرنے کی اپیل کی۔
خانصاحب میں میٹنگ کی صدارت ایس ڈی پی او خانصاحب غلام محی الدین نے کی۔ اجلاس میں ایس ایچ او خانصاحب انسپکٹر روبند سنگھ بھی موجود تھے۔ اسی طرح بیروہ میں میٹنگ کی صدارت ایس ایچ او تھانہ بیروہ انسپکٹر فردوس احمد نے کی۔