اس سلسلے میں کچھ میونسپل کونسلرز نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کلاک ٹاور نہ بنانے کے لیے میونسپل کونسلرز کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں اتفاق رائے سے طے کیا گیا کہ پلوامہ قصبہ میں کلاک ٹاور نہیں بنایا جائے گا اور اس فیصلہ کو تحریری طور پر بھی درج کروایا گیا۔
کونسلز کے مطابق میونسپل کمیٹی کی جانب سے راتوں رات کلاک ٹاور بنانے کے لیے دوسرا حکم نامہ جاری کیا گیا۔ کونسلرز کا کہنا ہے کہ پلوامہ قصبہ میں کلاک ٹاور کے بجائے کونسلرز نے اپنے اپنے علاقوں میں ان پیسوں سے لینز، نالیوں کے ساتھ ساتھ لائٹس لگوانے کے لیے یہ فنڈ واگزار کرنے کی اپیل کی تھی جس کے لیے سبھی متفق ہوئے تھے۔کونسلرز کے مطابق راتوں رات اس حکم نامہ کو تبدیل کردیا گیا جس میں قصبے میں کلاک ٹاور تعمیر نہیں کروانے کا ذکر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پلوامہ: چھاپڑی فروشوں میں کوڑے دان تقسیم
انہوں نے ایل جی انتظامیہ سمیت ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے میں مداخلت کرکے سچائی کو منظر عام پر لائیں۔