پونچھ: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا منگل کی سہ پہر دو روزہ دورے پر پونچھ پہنچے، جہاں انہوں نے شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری اسکول، نوتعمیر شدہ پکے پل اور 14 سڑکوں سمیت کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔Inaugurates And Lays Foundation Stone Of Several Projects
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تبدیلی شروع ہو گئی۔ جموں وکشمیر میں حکومت کی جانب سے روزگار اور تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے نوجوانوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لوٹنے لگی ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کی بہتری کے لیے بہت سی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں، جن کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔
ساتھ ہی انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے جاری اسکیموں کو عام شہریوں تک پہنچانے اور ضلع میں رکے ہوئے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ ضلع کو جلد از جلد ترقی دی جاسکے۔
مزید پڑھیں:Jammu Smart City: منوج سنہا نے جموں اسمارٹ سٹی کے 14 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی ہمہ جہت ترقی کے لیے 924 کروڑ روپے کا پیکیج دیا گیا ہے، جس میں 1412 پروجیکٹوں پر ترقیاتی کام شامل ہیں، جن میں سے 1060 بھوپندر سنگھ پونچھ باڈی کی طرف سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا ہے۔