ETV Bharat / city

'جموں و کشمیر پر براہ راست حملہ کیا جا رہا ہے' - unemployment issue

کانگریس پارٹی کے سابق صدر و رکن پارلیمان راہل گاندھی نے منگل کے روز دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر پر براہ راست حملہ کیا جا رہا ہے اور اب دہلی کو چاہیے کہ خطے کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے تاکہ انتخابات صاف و شفاف طریقے سے منعقد کیا جائیں گے۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی
author img

By

Published : Aug 10, 2021, 4:55 PM IST

کانگریس کے سینیئر رہنما راہل گاندھی جو اس وقت کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کر رہیں ہیں کیوں کی وہ بھارت کو تقسیم کر رہے ہیں۔

سرینگر شہر میں واقع پارٹی دفتر میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "اس وقت مرکز کی جانب سے حملہ صرف جموں و کشمیر پر ہی نہیں ہو رہا بلکہ تمل ناڈو، بنگال اور بھارت کے دیگر ریاستوں پر بھی ہو رہا ہے۔

'جموں و کشمیر پر براہ راست حملہ کیا جا رہا'

ان کے مطابق یہ بات صاف ہے کہ " مرکز کی جانب سے جموں و کشمیر پر براہ راست حملہ ہو رہا ہے جبکہ دیگر ریاستوں پر بلواسطہ ہو رہا ہے۔"
راہل گاندھی نے دعوی کیا ہے کہ "کانگریس کا جموں و کشمیر پر موقف واضع ہے۔ جوموں و کشمیر کی ریاست بحالی جلد ہونی چاہیے اور اسمبلی انتخابات صاف شفاف طریقے سے منعقد کیے جائیں۔"

اپنے ساتھی غلام نبی آزاد کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "مجھے پارلیمینٹ میں بولنے کی اجازت نہیں ہے۔ میں رفائیل، بیروزگاری اور بدعنوانی کے خلاف بات نہیں کر سکتا۔ انہون نے کہا ہے کہ بی جے پی نے جوڈیشری، لوک سبھا اور یہاں تک کہ میڈیا پر بھی قدغن لگا رکھی ہے۔"

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ "جب مرکز میں کانگریس کی حکومت تھی تب اڑان جیسی اسکیمیں جاری کی گئی، پنچایت انتخابات ہوئے، ہم نے کشمیر یونیورسٹی سے ماہرین کو بھلایا، نوجوانوں کو دیگر ریاستوں میں تربیت کے لیے بیج دیا گیا۔ تاہم آج اُن لوگوں (بی جے پی) اس پروسیس پر بھی جملہ کیا۔"

کشمیری عوام کی مشکلات اور درد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا ہے کہ "میں آپ کے ساتھ ہوں۔ میں آپ کے ساتھ تعلقات محبت اور عزت کی بنیاد پر بنانا چاہتا ہوں۔ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے جنگ لڑ رہا ہوں۔ میر جنگ اُن کا نظریہ اور تصدود جس کو وہ بدوا سے رہے ہیں جس سے ملک تقسیم ہو رہا ہے۔ میں لڑتا رہوں گا جب تک فتح نہیں ہوتا۔"

راہل گاندھی کا مزید کہنا ہے کہ "یہاں کی عوام محبت اور عزت پر یقین رکھتی ہے اور اگر آپ ان کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہو تو وہ اسی بنیاد پر ہونا چاہیے۔ نفرت سے کچھ حاصل نہیں ہو سکتا۔ میں نے دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی اور عالمی وبا کے دوران یہاں آنے کی کوشش کی تاہم مجھے آنے نہیں دیا گیا۔"
مزید پڑھیں:

کشمیر کے ساتھ اپنے رشتے کی بات کرتے ہوئی اُن ہونے کہا ہے کہ "آج میرا کمبہ دہلی میں رہتا ہے، اس سے پہلے الہ آباد میں رہتا تھا اور اس سے پہل کشمیر میں۔ میرے گھر والوں نے بھی جہلم کا پانی پیا ہوگا۔ تھوڑی بہت کشمیریت مجھ میں بھی ہے۔ میں جلد ہی جموں اور لداخ بھی جاؤ گا۔

ہم آپ کو بتادیں راہل گاندھی کل شام سرینگر پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر ہی جموں وکشمیر کانگریس کے صدر جی اے میر کے علاوہ پارٹی کے کئی اعلٰی لیڈران نے راہل گاندھی کا استقبال کیا۔ وہیں ایئرپورٹ کے باہر پارٹی ورکروں نے راہل گاندھی کی کشمیر آمد پر ان کا جوش و خروش سے استقبال کیا۔

آج راہل گاندھی نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں موجود کھیر بوانی مندر میں حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے مزہبی روایت کے مطابق پوجا پاٹ کرتے ہوئے ملک کی سلامتی اور خوشحال کے لیے دعا مانگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.