سرینگر کے بربر شاہ علاقے میں ہفتے کی شام ہوئے گرینڈ دھماکے میں زخمی ہوئے چار افراد میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال چل بسا ہے۔
سی ار پی ایف کے ترجمان ابھی رام نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "آج تقریباً 6 بجے کے قریب سرینگر کے بربر شاہ علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے سی ار پی ایف کی 132 بٹالین کے اہلکاروں پر گرینیڈ پھینکا ۔
حملے کے نتیجے میں چار عام شہری زخمی ہوئے ہیں، جن کو نزدیک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔" بعد میں ایک زخمی شخص زخموں کی تاب نالاکر ہلاک ہوا ہے
وہیں واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام آگی جس میں نامعلوم بندوق برداروں نے سکیورٹی فورسز پر گرنینڈ سے حملہ کیا ۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "سی ار پی ایف کا کوئی بھی جوان حملے میں زخمی نہیں ہوا۔" ۔ تاہم اس حملے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے
واضع رہے آج سے دو دن قبل سرینگر میں ہی نامعلوم بندوق برداروں کی جانب سے ایک عام شہری کو گولی مار کے ہلاک کیا گیا تھا۔