ETV Bharat / city

کشتواڑ: بارہ برسوں سے فرار سابق عسکریت پسند گرفتار

سرحدی ضلع کشتواڑ کے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بارہ برسوں سے فرار سابق عسکریت پسند گرفتار ہوا ہے۔

کشتواڑ:بارہ برسوں سے فرار سابق عسکریت پسند گرفتار

author img

By

Published : Sep 15, 2021, 4:09 PM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کشتواڑ میں پولیس نے سابق عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت نظیر احمد ولد نور محمد گورسی ساکن بدھار بونجواہ کشتواڑ کے طور پر کی گئی ہے۔

کشتواڑ:بارہ برسوں سے فرار سابق عسکریت پسند گرفتار

پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس پوسٹ جوالا پور کی ایک خصوصی ٹیم نے سب انسپکٹر معین خان کی قیادت میں مختلف مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے اور مفرور شخص کو گرفتار کیا۔

پولیس کے بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن کشتواڑ کو معلوم ہوا ہے کہ لاپتہ نوجوان نے عسکری تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ اس کے خلاف ایف آئی آر (187/2009)زیر دفعہ 307 آر پی سی 7/27IA ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی مسجد دھماکہ معاملے میں قصوروار کو 53 سال کی قید

پولیس بیان میں مزید کہا گیا کہ گرفتار شدہ عسکریت پسند کو سیشن کورٹ کشتواڑ کے سامنے پیش کیا گیا اور عدالت کی ہدایات پر اس کو عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.