اطلاع کے مطابق سیر جاگیر ترال کے جنگلات میں آج رات دیر گئے اچانک آگ ظاہر ہوئی ہے۔آگ نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔
آگ لگنے کی وجہ سے سبز سونے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
عینی شاہدین نے اس نمائندے کو فون پر بتایا کہ آگ کے بلند شعلوں سے نزدیکی دہیات سیر، پستونہ، اور گلشن پورہ کی آبادی تشویش میں مبتلا ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:Bandipora Blaze: بانڈی پورہ:آتشزدگی حادثے میں دو منزلہ عمارت خاکستر
اس دوران رینج افیسر ترال جاوید احمد ملک نے بتایا کہ آگ تقریباً ساڈھے آٹھ بجے کے قریب کمپارٹمنٹ نمبر 28 میں لگی ہے ۔
انہوں نے فوری طور عملے کو متحرک کیا ہے اور مقامی لوگوں کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔