ریاست اترپردیش کے ضلع سھارنپور علاقے میں ریت سے بھری گاڑیوں کے تعلق سے شکایت کرکے انہیں پکڑوانے والا اور بعد میں رقم لے کر چھڑوانے والے دلال کا آڈیو وائرل ہوگیا ہے۔
دلال نے تھانے میں اپنی جان پہچان بتاکر ایک شخص سے 50ہزار روپے لیے جس کے بعد گاڑی والے نے تھانہ میں شکایت درج کرائی، ایس پی دیہات نے جانچ کر کے کار روائی کا حکم دیا ہے۔
واضح ہو کہ سھارنپور کے تھانہ گنگوہ علاقے کے گاؤں بڈاہ کھیڑا کے رہنے والے شاہین کی ریت سے بھری گاڑی کی اطلاع پولیس کو دے کر پکڑوایا تھا، اس کے بعد گاڑی کو پکڑوانے والے دلال نے گاڑی اور گاڑی مالک کے بھائی کو چھڑوانے کے لئے 50 ہزارہ کا مطالبہ کیا۔
ان سارے معاملات کے تحت ہوئی بات کا آڈیو میڈیا وائرل ھو رھا ہے، جس میں دلال گاڑی اور گاڑی مالک شاہین کے بھائی کو چھڑوانے کی بات کہ رہا ہے، اور پچاس ہزار روپے کا مطالبہ کر رہاہے۔
اس سلسلے میں متاثرہ نے تھانہ میں اس کی شکایت درج کرائی ،جس کے بعد ایس پی دیہات نے اس پورے معاملہ کی تفتیش کر کے کار روائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔