جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی تحصیل پوگل پرستان میں آل پارٹی کی جانب سے حد بندی کمیشن کے دوسرے مسودے کے خلاف تحصیل صدر مقام اکھڑہال میں احتجاج کیا گیا۔ Protest against Delimitation Commission
احتجاج کرنے والوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن نے اپنی دوسرے مسودے Delimitation Commission 2nd Draft میں ضلع رامبن کی پوگل پرستان کو دو حصوں میں تقسیم کرکے پرستان کو رامبن اور پوگل کے چند حصے کو بانہال اسمبلی حلقہ کے ساتھ منسلک کردیا ہے۔
پوگل کے لوگوں کا الزام ہے کہ حد بندی کمیشن نے مخصوص پارٹی کے ایماء پر پوگل پرستان کو مذہب کی بنیادی پر تقسیم کیا گیا ہے، لیکن ہم اس منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Protest Against Delimitation Report: حدبندی کمیشن کی رپورٹ کے خلاف نیشنل کانفرنس کا سرینگر میں احتجاج
احتجاج کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ سب ڈویژن رامسو کو مکمل طور سے بانہال یا رامبن اسمبلی حلقہ سے منسلک کیا جائے اور اسی طرح سب ڈویژن گول کو بھی دو حصوں میں تقسیم کرکے سنگلدان کو رامبن اور گول کو قریب 100 کلومیٹر دور بانہال کے ساتھ بغیر کسی ڈی ڈی سی کونسلرز، سرپنچ اور بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین کے ہی منسلک کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے مطالبات کو تسلیم کرانے کے لیے تمام پارٹی کے کارکنوں اور عام لوگوں سے پر زور احتجاج کرنے کی اپیل بھی کی ہے، احتجاج میں کانگریس نیشنل کانفرنس، پنتھر پارٹی کے لیڈروں کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔