ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ووٹ ڈالنا آئینی اور جمہوری حق: گاندربل میں ووٹرز بیداری پروگرام - JK Assembly Polls

جموں وکشمیر میں تقریبا ایک دہائی اسمبلی انتخابات منعقد ہورہے ہیں جس کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ پورا ہوچکا ہے جس میں تقریبا 60 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

Voter Awareness Program held in Ganderbal
Voter Awareness Program held in Ganderbal (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2024, 3:44 PM IST

گاندربل:ضلع انتظامیہ گاندربل کی جانب سے سونہ مرگ میں SVEEP کے تحت تفریحی و ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے ووٹر بیداری پروگرام 2024 کے جاری اسمبلی انتخابات میں ووٹر آگاہی اور انتخابی شرکت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر محکمہ تعلیم اور سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور مختلف محکموں کے ساتھ مل کر سونمرگ میں میگا Sveep پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ووٹ ڈالنا آئینی اور جمہوری حق: گاندربل میں ووٹرز بیداری پروگرام (Etv bharat)

اس پروگرام کا مقصد ووٹروں کو انتخابی عمل کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرنا اور انہیں بااختیار بنانا تھا تاکہ وہ انتخابات میں باخبر طریقے سے حصہ لے سکیں۔ مختلف محکموں نے کلیدی کردار ادا کیا، جن میں سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، محکمہ جنگلات، فارسٹ پروٹیکشن فورس، محکمہ صحت اور سونمرگ پولیس شامل تھے۔ پروگرام میں مختلف سرکاری و پرائیوٹ اسکولوں کے طلباء نے بھی شرکت کی۔

ان کی مشترکہ کاوشوں نے جمہوری عمل میں کمیونٹی کی شرکت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ شرکاء کو ان کے ووٹنگ کے حقوق اور علاقے کے مستقبل کی تشکیل میں ان کے کردار کی اہمیت کو سمجھنے کی ترغیب دی گئی۔ یہ پروگرام مقامی افراد اور سیاحوں دونوں کی جانب سے خوب سراہا گیا، جس نے اتحاد اور شہری ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دیا۔

اس موقع پر ہارس رائڈنگ ریلی، سٹریٹ پرفارمنس اور ثقافتی شو جیسے متحرک سرگرمیاں شامل تھیں، جو ووٹر آگاہی کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دی گئی تھیں۔ SVEEP ٹیم نے ووٹ کی اہمیت اور ووٹر خواندگی کے پیغامات کو شرکاء میں فعال طور پر پھیلایا جو اسمبلی انتخابات میں وسیع شرکت کے موضوع پر مرکوز تھیں۔ SVEEP ٹیم نے تمام شرکاء، محکموں اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اقدام کی کامیابی میں حصہ ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: 'بی جے پی کو شیخ خاندان کا شکرگذار ہونا چاہئے‘، پی ایم مودی کے ریمارکس پر محبوبہ مفتی کا جوابی وار - Mehooba reply to Modi comments

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.