ETV Bharat / city

”شفا بخشنے والا چشمہ اب پریشانیوں کا سبب بن رہا ہے” - مریض

جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں بہنے والے کالے چشمے کا پانی مریضوں کو شفا بخشتا ہے، لیکن جب مریض اس چشمے کے پانی سے نہانے کے لیے اترتے ہیں، تو انھیں کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

”شفا بخشنے والا چشمہ اب پریشانیوں کا سبب بن رہا ہے”
author img

By

Published : Aug 14, 2019, 10:41 AM IST

Updated : Sep 26, 2019, 11:10 PM IST

کرول میں تاریخی چشمہ 'کالا پانی' حکومت اور انتظامیہ کی لاپرواہی کا شکار ہے، عقیدت مندوں کو غسل خانہ نہ ہونے سے کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ چشمہ کرول کے مقام پر دریائے چناب کے بائیں کنارے پر واقع ہے۔ یہاں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی غسل خانہ میسر نہ ہونے کی وجہ سے کھلے میں غسل کرنا پڑتا ہے۔ جس کے باعث خواتین کو کافی پریشان ہونا پڑتا ہے۔

”شفا بخشنے والا چشمہ اب پریشانیوں کا سبب بن رہا ہے”

اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کو بار بار تحریری طور شکایت کرنے باوجود محکمہ دیہی ترقی نے یہاں غسل خانے کی تعمیر نہیں کرایا۔ جس کی وجہ سے خاص کر خواتین کو زبردست مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ضلع صدر مقام رامبن سے پانچ کلومیٹر دوری پر کرول کے مقام پر 'کالا پانی' پر صبح سے ہی دیر شام تک بزرگ، مستورات، چھوٹے بچے اپنے مرض کی شفا کے لیے یہاں نہانے آتے ہیں۔ ان کے مطابق اس پانی سے نہانے کے بعد کسی بھی قسم کے امراض جلد سے شفا ملتی ہے۔

کالا چشمہ کے پانی کے لیے وادی چناب کے مختلف اضلاع کے علاوہ وادی کے مختلف علاقوں سے جلد کی بیماری دور کرنے کے لیے یہاں مریضوں کا اژدھام لگا رہتا ہے۔

کشمیر کے ککرناگ سے تعلق رکھنے والے ایک معذور شخص فرید احمد نے کہا ہم اتنی دور سے یہاں غسل کے لیے آئے تھے، غسل خانہ نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں قیام کا انتظام بھی نہیں ہے۔

لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے فوری طور پر اس چشمے کے اطراف میں غسل خانے کی تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Intro:رامبن // جموں کشمیر کے ضلح صدر مقام رام بن کے مصافات واقع پورے خط میں جلدی بیماریوں کو نہا. نے کے بعد شفا دینے والا چشمہ جو کالا پانی کے نام سے مشہور ہے حکام کی عدم توجہی کا شکار ہوکر بیماروں کے لئے پریشانیوں کا موب بن ریا ہے

کرول میں تاریخی چشمہ "کالا پانی "سرکار اور انتظامیہ کی لاپروائی اور بے حثی کی وجہ سے ضلع اور بیرون ضلع سے سینکڑوں عقیدت مندوں کے لیے غسل خانہ نہ ہونے وجہ زبردست مشکلات اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتاہے

یہ چشمہ کرول کے مقام پر دریائے چناب کے بائیں کنارے پر واقع ہے مستورات کے ساتھ ساتھ مدد حضرات کو غسل خانہ میسر نہ ہونے کی وجہ سے کھلے میں نہانا پڑھتا ہے.

اس سلسلےمیں علاقہ سے تعلق رکھنے لوگوں نے ضلح انتظامیہ کئ بار تحریری طور شکایت کرنے باوجود محکمہ دیہی ترقی نے غسل خانے تعمیر نہیں کئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو خاص کر مستورات کو زبردست مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے مقامی لوگوں کے مطابق ضلع صدر مقام رامبن سے پانچ کلومیٹر دوردی پر کرول کے مقام پر "کالا پانی " پر الصبح سے ہی دیر شام تک لوگوں جن میں بزرگ، مستورات، چھوٹے بجے بھی شامل ہیں نہانے آتے ہیں ان کے مطابق اس پانی سے نہانے کے بعد کسی بھی قسم چمڑی کی بیماری ختم ہو جاتی ہے اسلئے خط چناب کے ضلعوں کے علاوہ وادی کشمیر سے بھی لوگ اس پانی سے چمڑی کی بیمار دور کرنے کے لئے آتے ہیں کشمیر کے ککرناگ سے تعلق رکھنے والے ایک معزور شخص فرید احمد نے کہا ہم اتنی دور سے نہانے آئے تھے عسل جانہ، نہ ہونے کج وجہ سے مستورات کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پرا اور ناہی کوئی رات کو ٹھہرنے کا انتظام ہے
لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے فوری طور غسل خانوں کی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے

visual.....
byte 1...Fareed of Kokernag Srinagar ..

byte 2....local kids...
Byte.. Thakur Tarith Singh social worker

Body:جموں کشمیر کے ضلح صدر مقام رام بن کے مصافات واقع پورے خط میں جلدی بیماریوں کو نہا. نے کے بعد شفا دینے والا چشمہ جو کالا پانی کے نام سے مشہور ہے حکام کی عدم توجہی کا شکار ہوکر بیماروں کے لئے پریشانیوں کا موب بن ریا ہے

Conclusion:پرا اور ناہی کوئی رات کو ٹھہرنے کا انتظام ہے
لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے فوری طور غسل خانوں کی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے
Last Updated : Sep 26, 2019, 11:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.