جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے ڈپٹی کمشنر نے کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں وبائی مرض کورونا وائرس کی کافی حد تک روک تھام ہو گئی ہے اور اب حالات قدرے بہتر ہو رہے ہیں۔
کورونا مثبت معاملات کی شرح 4.2 پر آچکی ہے اور کورونا متاثرہ مریض تیزی سے صحتیاب بھی ہو رہے ہیں۔
ڈی سی نے مزید کہا کہ پچھلے ہفتہ میں صرف 364 افراد کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے تھے وہیں 429 کورونا متاثرہ افراد صحتیاب ہو کر واپس اپنے کنبہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔جن کو اسپتالوں اور دیگر قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا تھا۔
ڈی سی نے کورونا مثبت مریض کے ساتھ رابطہ میں آئے لوگوں اور مشتبہ معاملات کا پتہ لگانے کے لئے بنیادی طور پر مائیکرو کنٹینمنٹ زونز اور مختلف اسپیشل کیمپوں میں روزانہ کی بنیاد پر لگ بھگ ایک ہزار دو سو وے ایک ہزار تین سو ٹیسٹ کئے جارہے ہیں ۔
ضلع کے ڈیپٹی کمشنر نے کہا کہ کوویڈ مثبت معاملات کے رجحان کو دیکھ کر مختلف کنٹینمنٹ زون کو ضلع انتظامیہ کے ذریعہ ختم کیا جائے گا ۔
ویکسینیشن کے حوالے سے ڈی سی نے بتایا کہ ڈوڈہ پورے یو ٹی کا واحد ضلع ہے جس نے عملہ کی مستقل کوششوں کے ساتھ دور دراز علاقوں میں خصوصی کیمپوں اور گھر گھر مہم کے ذریعہ گزشتہ ماہ کے دوران 44 برس سے زائد افراد کی ٹیکہ کاری کی شرح کو 70 فیصد تک پہنچا دیا ہے۔اس کے علاوہ آکسیجن جنریشن پلانٹ کی مختلف جگہوں پر تنصیب کا کام بھی جاری ہے ۔جو مختصر مدّت کے اندر فعال ہو جائیں گے۔
کورونا لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد عوامی مقامات پر کوویڈ مناسب طرز عمل کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نامزد ٹیموں کے ذریعہ جرمانے عائد کیے جارہے ہیں ۔ تاکہ معاشی سرگرمیوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کے دوران رہنمایاخطوط پر عمل کیا جا سکے