ETV Bharat / city

ارریہ میں نہیں رک رہا شراب کا کاروبار - the liquer business

ریاستی حکومت کی جانب سے شراب پر پابندی کے باوجود ارریہ میں ان دنوں شراب کا کاروبار رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ آئے دن بنگال اور کشن گنج کے راستے ارریہ میں شراب کی بڑی کھیپ داخل ہو رہی ہے۔

the liquer business is  not stop in arraria
شراب تسکروں کو گرفتار کرتی ارریہ پولس محکمہ
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 11:00 AM IST

ارریہ میں شراب کی کھیپ کبھی پولس کے ہاتھ لگتی ہے اور کبھی نہیں ایسے میں شراب فروخت کا کام پس پردہ میں بڑے پیمانے پرہ چل رہا ہے۔

اگر آپ کے پاس روپے ہیں تو شراب کی ہوم ڈلیوری کی بھی سہولت ہے۔ اس کے لئے بازار سے تین چار گنا زیادہ قیمت ادا کرنی ہوگی۔

بہار میں 2016 سے جاری شراب پر پابندی کے بعد سے خطہ سیمانچل کا کم و بیش یہی حال ہے۔ بس ایک فون کریں اور شراب آپ کے گھر پر پہنچ جائے گی۔
بنگال سرحد سے متصل سیمانچل میں واقع ایک بڑا گروہ شراب تسکری کے دھندے سے جڑا ہوا ہے۔ حالانکہ پانچ سال قبل 5 اپریل 2016 کو شراب پر پابندی لگنے کے بعد سے چند مہینوں تک اس کا صاف اثر دیکھا گیا تھا۔ خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی میں کمی آئی تھی۔ جرائم پر کافی حد تک کنٹرول ہوا تھا۔ مگر آہستہ آہستہ حالات پھر پہلے کی طرح ہو گئے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق ارریہ محکمہ ایکسائڈ و پولس محکمہ نے مل کر 2016 سے لیکر 2021 کے جنوری مہینے تک 2 لاکھ 45 ہزار 131 لیٹر شراب ضبط کیا ہے. حالانکہ شراب بندی کے خلاف ورزی کرنے والوں کو لیکر حکومت نے سخت قانون بھی بنا رکھا ہے۔

شراب بنانا اور اس کا استعمال کرنے والوں کو 50 ہزارکا جرمانہ اور 10 سال کی سزا بھی متعین ہے۔ یہی نہیں شراب کے استعمال کے بعد سے اگر کسی شخص کی موت ہوتی ہے تسکروں کے لئے پھانسی کی بھی سزا ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ارریہ میں شراب معاملے میں 7810 مقدمہ ارریہ کورٹ میں زیر التوا ہے، جبکہ گزشتہ 5 سالوں میں 9357 لوگوں کو شراب کے استعمال اور تسکری معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وہیں شراب تسکری معاملے میں اب تک ارریہ ضلع میں 1505 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے اور یہ سبھی اس وقت کوڑا کھانہ کی زینت بنی ہوئی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.