جمعیت علماء ہند اپنے امور کی انجام دہی کے لیے اپنے اصولی و دستوری لحاظ سے باضابطہ انتخاب کراتی ہے اور پھر منتخب افراد کے مشورے سے اپنے امور انجام دیتی ہے، اسی انتخاب پیش نظر جمعیۃ علماء ارریہ کا اگلے تین سالہ میقات کے لیے انتخاب ہونا ہے۔
اسی ضمن میں آج شہر کی جامع مسجد میں جمعیۃ علما ارریہ کے ضلع صدر ڈاکٹر عابد حسین کی صدارت اور جمعیۃ علماء ارریہ کے جنرل سکریٹری مفتی اطہر القاسمی کی نظامت میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔
نشست میں اتفاق رائے سے طے ہوا کہ مرکزی و ریاستی ہدایات کی روشنی میں جمعیت علماء ارریہ کے اگلے میقات کے انتخاب کے لیے جاری کردہ دستور کے مطابق 25 فروری 2021 کو تمام 9 بلاک کا بلاک میں انتخاب ہونا ہے، جس میں مشاہد کے دو دو ضلعی ذمے دارران شریک ہوں گے اور صاف و شفاف انتخاب کروا کر اس کی رپورٹ ضلعی جمعیت کو سپرد کریں گے، بلاک انتخاب کے بعد 4 مارچ 2021 کو شہر ارریہ کے مرکزی جامع مسجد میں ضلعی جمعیت کا انتخاب عمل میں آئے گا، اس انتخاب میں جمعیت کے ریاستی صدر مفتی جاوید اقبال قاسمی شریک ہوں گے۔
مفتی اطہر القاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ارریہ اول دن سے اپنے اغراض و مقاصد پر گامزن ہیں، ضلع میں کسی بھی قدرتی آفات کے وقت عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہے، ہمارا مقصد بلا تفریق عوام کی خدمت کرنا ہے۔
نشست میں الحاج بذل الرحمن، مولانا نسیم الدین شمسی، مولانا حسین رحمانی ، مولانا مصور ندوی، مولانا فاروق مظہری، مولانا فیروز نعمانی، مولانا حدیث اللہ نصر بھاگلپوری، مولانا عمر فاروق قاسمی، مفتی دلشاد قاسمی ،مولانا آس محمد مظاہری، مفتی یعقوب ندوی وغیرہ نے شرکت کی۔