ETV Bharat / city

'جو عظیم اتحاد نہیں بچا پارہے ہیں وہ بہار کیسے سنبھالیں گے'

بہار اسمبلی انتخاب میں اطمینان بخش سیٹ نہیں ملنے سے ناراض ہو کر مہا گٹھ بندھن چھوڑ چکی ویکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی) کے صدر مکیش سہنی نے آج ریاست کی سبھی 243 سیٹوں پر تنہا انتخاب لڑنے کا اعلان کیا اور راشٹریہ جنتا دل( آرجے ڈی ) اور اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے کہا کہ جو مہا گٹھ بندھن نہیں بچا پا رہے وہ ریاست کو کیسے سنبھالیںگے۔

Mukesh Sahni
مکیش سہنی
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 7:55 PM IST

مسٹر سہنی نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں آر جے ڈی لیڈر مسٹر یادو کے قول و فعل میں تضاد پر سوال کھڑا کیا اور کہا کہ جب بات سیٹوں کی ہو چکی تھی تب انہیں اس کا اعلان کرنے میں پریشانی کیوں ہوئی جبکہ دو دن قبل ان کے پاس آئی پارٹی (بایاں محاذ) کی سیٹوں کے اعلان میں انہوں نے تاخیر نہیں کی ۔
انہوں نے مسٹر یادو کی قائدانہ صلاحیت پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ جو مہا گٹھ بندھن کو نہیں بچا پا رہے وہ ریاست کو کیسے سنبھالیںگے۔ اس لیے وہ مستقبل میں کبھی بھی ان کے ساتھ سیاست نہیں کریںگے۔ حالانکہ وہ ان کے بڑے بھائی تیج پرتاپ کے بارے میں غور کر سکتے ہیں۔
وی آئی پی صدر نے کہا کہ پارٹی کے سبھی عہدیدران کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد 243 سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ لیا گیا ہے اور پہلی فہرست 05 اکتوبر کو جاری کر دی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ وی آئی پی ، آرجے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے نظریات سے متاثر ہو کر مہا گٹھ بندھن میں شامل ہوئی تھی لیکن اب آرجے ڈی ، لالوپرساد یادو کی پارٹی نہیں رہ گئی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ تیجسوی نے انہیں لوک سبھا انتخاب میں دھوکہ دیا تھا۔ دربھنگہ سیٹ پر بات ہوئی تھی لیکن ایک سازش کے تحت انہیں کھگڑیا لوک سبھا سیٹ سے انتخاب لڑنے پر مجبور کیا گیا ۔ اسمبلی ضمنی انتخاب میں بھی انہیں دھوکہ دیا گیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.