ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر، نویں جماعت تک کے نصاب میں نرمی کا اعلان - RELAXATION IN SYLLABUS

جموں کشمیر میں منتخب عوامی حکومت قائم ہوتے ہی پہلی کابینہ میں تعلیم سیشن کو مارچ سے واپس اکتوبر نومبر شفٹ کیا گیا۔

ٖفائل فوٹو
کشمیر، نویں جماعت تک کے نصاب میں نرمی کا اعلان (ٖفائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2024, 11:53 AM IST

سرینگر: وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا ہے کہ رواں ماہ نومبر کے وسط میں امتحانات میں شرکت کرنے کرنے والے طلبا کے لیے نصاب میں نرمی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ مارچ سے نومبر تک تعلیمی سیشن کی تبدیلی کے بعد سامنے آیا ہے۔ ابتدائی طور پر مارچ میں طے شدہ امتحانات اب نومبر کے وسط میں منعقد کئے جائیں گے۔ خدشات کو دور کرنے کے لیے وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے یقین دلایا کہ طلباء کے مسائل کو مدنظر رکھا جائے گا اور تمام متعلقین سے مشاورت کے بعد نویں جماعت تک کے طلباء کو نصاب میں نرمی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں طلباء اور والدین کے سبھی خدشات دور کیے جائیں گے۔ نئے تعلیمی نظام الاوقات میں آسانی سے منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایسے میں تعلیمی کلینڈر میں تبدیلی کی وجہ سے اسکولوں نے پرائمری سطح تک نئے داخلوں کے لیے نوٹفیکیشن بھی جاری کرنی شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں جموں وکشمیر میں مارچ تعلیمی سیشن کو دوبارہ نومبر دسمبر سیشن میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا اور اول سے نویں جماعت تک کے سبھی امتحانات کو نومبر میں لینے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب دسویں سے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 15 فروری 2025 سے منعقد کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ دسویں اور بارہویں جماعت کے لیے امتحانات فروری2025 سے منعقد کرکے مارچ کے آخر تک مکمل کریں۔ اس کےعلاوہ سرکار نے آٹھویں جماعت کا سالانہ امتحان متعلقہ اسکولوں کے ذریعہ تعلیمی سیشن 2024-25 میں منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی سیشن تبدیل کرنے سے کیا موسم بھی تبدیل ہوگا!

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.