ETV Bharat / city

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں تین امیدواروں پر ایف آئی آر درج - بہوجن مکتی پارٹی کے امیدوار سہیندر پرساد ساہو

بہار کے بھاگلپور ضلع میں مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں تین امیدوار سمیت کئی دیگر کے خلاف ایف آر درج کرائی گئی ہے۔

FIR lodged against three candidates in violation of code of conduct
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں تین امیدواروں پر ایف آئی آر
author img

By

Published : Oct 12, 2020, 8:37 PM IST

بھاگلپور کے سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے سموار کو یہاں بتایا کہ ضلع کے کہلگاﺅں اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار شبھا نند مکیش اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) امیدوار پون کمار یادو کے ذریعہ پرچہ داخل کرنے کے دوران سماجی دوری کو نظر انداز کر کے بغیر ماسک کے بھیڑ جمع کرتے ہوئے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔

اس معاملے میں کہلگاﺅں کے اسسٹنٹ سب ڈویژنل افسر شمبھو پرساد سنگھ نے دونوں امیدوار اور ان کے حامیوں کے خلاف مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بالی ووڈ کو بدنام کرنے والے دو چینلز کے خلاف مقدمہ درج

مسٹر بھارتی نے بتایا کہ اسی طرح تارا پور تھانہ علاقہ کے مسلم ہائی اسکول کے نزدیک سرکاری بجلی پول پر بہوجن مکتی پارٹی کے امیدوار سہیندر پرساد ساہو کا پوسٹر بغیر اجازت کے غیر قانونی طور سے لگایا گیا تھا ۔جسے جگدیش پور کے سرکل افسر سنجیو کمار نے موقع سے ضبط کیاہے اور مذکورہ امیدوار کے خلاف مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کا معاملہ مقامی تھانے میں درج کرایا ہے ۔

سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ضلع میں نظم ونسق اور کووڈ۔19 کے لئے مرکزی الیکشن کمیشن کے ذریعہ رہنما اصول پر سختی سے عمل آوری کیلئے تھانہ صدور کو ضروری ہدایتیں دی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.