ETV Bharat / city

چچا پارس بھائی کی بے عزتی کرنے والوں کی گود میں چلے گئے: چراغ

رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ چچا پارس ہمدردی اور دکھاوے کےلیے اپنے بڑے بھائی آنجہانی پاسوان کی جینتی کے موقع پر کل انہیں یاد کررہے تھے۔

chirag paswan slams uncle pashupati paras
چچا پارس بھائی کی بے عزتی کرنے والوں کی گود میں چلے گئے: چراغ
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 10:59 PM IST

پٹنہ: بہار کے جموئی سے رکن پارلیمنٹ اور لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی) کے قومی صدر چراغ پاسوان نے آج کہاکہ خواہشوں کےلیے چچا اور حاجی پور کے رکن پارلیمنٹ پشوپتی کمار پارس پارٹی کے بانی رام ولاس پاسوان کا سیاسی قتل کرنے کی کوشش کرنے والے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی گود میں چلے گئے ہیں۔

مسٹر پاسوان نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں میں کہاکہ ایل جے پی کے بانی اور سابق مرکزی وزیر آنجہانی پاسوان چاہتے تھے کہ ان کی پارٹی اپنی طاقت پر بہار میں اسمبلی انتخاب لڑے۔ اس سے متعلق پارٹی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں بھی سبھی اراکین کی عام رائے یہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے بانی کی وفات ہونے کے ابھی 9 ماہ بھی نہیں ہوئے کہ اپنی خواہشات کےلیے چچا پارس وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ کھڑے ہوگئے جنہوں نے پارٹی کو کئی بار توڑا۔ مسٹر کمار نے آنجہانی پاسوان کو سیاست میں آگے بڑھنے سے روکا اور ان کے سیاسی قتل کی بھی کئی مرتبہ کوششیں کیں۔

رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ چچا پارس ہمدردی اور دکھاوے کےلیے اپنے بڑے بھائی آنجہانی پاسوان کی جینتی کے موقع پر کل انہیں یاد کررہے تھے لیکن جب سابق مرکزی وزیر مسٹر پاسوان اسپتال میں داخل تھے تب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کے ساتھ ہی ملک کے کئی بڑے لیڈران نے ان کا حال چال پوچھا اور اس وقت بھی وزیراعلیٰ مسٹر کمار نے انہیں یاد نہ کر کے طنز کساتھا۔ مسٹر کمار نے کئی مواقع پر پارٹی کے بانی کی بے عزتی کی ہے۔

مسٹر پاسوان نے کہاکہ کل جینتی کے موقع پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے ساتھ ہی کئی لیڈران نے آنجہانی پاسوان کو یاد کیا لیکن ایک واحدمسٹر کمار اور ان کی پارٹی جنتا دل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے کسی لیڈر نے یاد نہیں کیا۔ اس طرح کا کام وہ ہمیشہ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہاکہ کیا ایسے میں ریاست کے دلت، استحصال زدہ اور محروم طبقہ مسٹر کمار کو معاف کر پائیں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.