تازہ معاملہ ارریہ کا ہے جہاں ایک نوجوان کا بندوں لہراتا ویڈیو وائرل ہوا ہے، ویڈیو میں تین لوگ نظر آ رہے ہیں، نوجوان نشہ کی حالت میں نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کر رہا ہے اور باربار بندوق اوپر لہرا کر دھمکی دیتا ہوا دکھائی دے رہا ہے.
وائرل ویڈیو کے تحت نگر تھانہ پولس نے وائرل ویڈیو کو نوٹس میں لیا اور ایس ایچ او کنگ کندن کی قیادت میں ایک ٹیم مقرر کر اس کی جانچ میں جٹ گیا. ویڈیو میں نوجوان کی شناخت کر کارروائی کرتے ہوئے اسے دیسی پسٹل کے ساتھ گورھی چوک سے گرفتار کر لیا گیا.
اس سلسلے میں ٹاون ڈی ایس پی پشکر کمار نے آج پریس کانفرنس کر معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار نوجوان کا نام رشی دیو ہے جو موربلہ چوک کے وارڈ نمبر ایک کا باشندہ ہے.
وہ نشہ کی حالت میں دیسی پسٹل لہرا رہا تھا جو غیر قانونی ہے. نوجوان سے پوچھ تاچھ کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا ہے.