ETV Bharat / city

ویشالی سانحہ: قصواروں کے لیے سزائے موت کا مطالبہ - متاثرہ خاندان کے ساتھ گزشتہ کل ملاقات کر انہیں مالی امداد بھی پہنچائی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر اخترالایمان نے آج کشن گنج اپنے پارٹی دفتر میں ایم آئی ایم کے کئی ارکان اسمبلی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعہ ریاست کے ویشالی ضلع میں ایک لڑکی کو زندہ جلانے والے دردناک واقعہ کی سخت لفظوں میں مزمت کی۔

aimim demands death sentence for vaishali perpetrators

author img

By

Published : Nov 17, 2020, 3:45 PM IST

انہوں نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویشالی ضلع کی گلشن آرا (فرضی نام) نامی ایک لڑکی کے ساتھ ستیش کمار اور چندن کمار نامی دو بد معاشوں نے چھیڑ خانی کی مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے بیچ سڑک پر مٹی تیل ڈالا معصور لڑکی کو زندہ نذر آتش کردیا۔ اے آئی ایم آئی ایم اس سانحہ کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتی ہے۔'

ویڈیو

اخترالایمان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ واقعہ گزشتہ ماہ کے 30 تاریخ کا ہے، پولیس اور انتظامیہ نے اس معاملے پر اتنا پردہ ڈال رکھا ہے کہ یہ خبر بہت مشکل سے منظر عام پر آسکی۔ اس واقعہ سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جمہوریت کے قتل کرنے کی تیاری ہورہی ہے۔ جس ملک میں میڈیا کو خبریں شائع کرنے کی آزادی نہ ہو وہاں جمہوریت کے قتل کی تیاری ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ ہماری پارٹی کی ایک وفد نے متاثرہ خاندان کے ساتھ گزشتہ کل ملاقات کر انہیں مالی امداد بھی پہنچائی ہے۔

اخترالایمان نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان بدمعاشوں کو 48 گھنٹے میں گرفتار کرکے اسپیڈی ٹرائل چلاکر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید قصواروں کے لیے سزائے موت کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ' ایم آئی ایم متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے اور پارٹی کے نمائندے ضلع کے ایس پی، ڈی ایس پی اور ڈی ایم سے جلد گرفتاری کے لیے دباؤ بنائے ہوئے ہیں، اگر ان بدمعاشوں کی جلد سے جلد گرفتاری نہیں ہوئی تو پورے بہار میں تحریک چلائی جائے گی۔'

اخترالایمان نے اس معاملے پر ویشالی ضلع سے کانگریس کے مقامی رکن اسمبلی کے علاوہ سیکولر سیاسی جماعتوں کی خاموشی پر بھی سوال کھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے اتنے دن بعد تک متاثرہ خاندان سے مقامی رکن اسمبلی اور سیکولر سیاسی جماعتوں کے لیڈران کا نہ ملاقات کرنا بے حد افسوسناک ہے۔ اخترالایمان نے مزید کہا کہ ویشالی میں اقلیتوں اور دلتوں کے درمیان خوف کا ماحول بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں اس معاملے پر اسمبلی میں بھی آواز بلند کرنی کی بات بھی کہی۔

اس پریس کانفرنس میں ایم آئی ایم بہار ریاستی صدر اخترالایمان، رکن اسمبلی اظہار اشفی، رکن اسمبلی سید رکن الدین، رکن اسمبلی انظار نعیمی، انجینئر آفتاب عالم، عادل حسن، اسحاق عالم، شاہد ربانی و دیگر افراد موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.