ETV Bharat / city

کیمور: ایک اور کورونا متاثرہ کی موت - گیا میڈیکل اسپتال

کیمور کے بھبھوا صدر ہسپتال میں ایک کورونا مثبت مریض کی موت ہوگئی، ہلاک ہونے والا شخص بھبھوا تھانہ علاقے جموآں موضع کا رہائشی بتایا گیا ہے۔جس کی عمر قریب 65 برس تھی۔

Breaking News
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 1:29 AM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں کورونا وائرس متاثرین کی یہ دوسری موت ہے۔ اطلاع کے مطابق کورونا سے ہلاک ہونے والا شخص بھبھوا تھانہ علاقے جموآں موضع کا رہائشی بتایا گیا ہے۔جس کی عمر قریب 65 برس تھی۔

کیمور: ایک اور کورونا متاثرہ کی موت
کیمور: ایک اور کورونا متاثرہ کی موت

موصولہ اطلاع کے مطابق کورونا متاثرہ شخص کو چار روز قبل اس کے اہل خانہ اسے بنارس کے ہیریٹیج اسپتال لے گئے تھے، جہاں ان کی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ جس کے بعد ڈاکٹروں نے مریض کو قرنطینہ میں رہنے کو کہا تھا۔ لیکن اہل خانہ اسے اپنےساتھ اپنے گھر لے آئے تھے اور گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا تھا۔

جمعہ کی صبح اچانک ان کی طبیعت مزید خراب ہوگئی اور سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔ اس کے بعد اہل خانہ اسے صدر اسپتال لے گئے۔ جہاں سے ڈاکٹروں نے انہیں گیا میڈیکل اسپتال ریفر کردیا۔

لیکن صدر ہسپتال سے گیا جانے کے لیے جوں ہی مریض کوایمبولینس میں بٹھا یا گیا تبھی متاثرہ شخص نے دم توڑ دیا۔

لاش کو صدر ہسپتال انتظامیہ نے ایک 'کٹ' میں ڈال کر قانونی کاروائی پوری کی۔

آپ کو بتادیں کہ ضلع کیمور میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والا یہ دوسرا شخص ہے۔ اس ہلاکت کے بعد شہر سے لے کر گاؤں تک میں کورونا کا خوف پایا جا رہا ہے۔

ضلع میں اب تک کورونا متاثرین کی کُل تعداد 224 ہو گئی ہے۔ جبکہ دو لوگ اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع کیمور میں اب تک 6 ہزار 76 افراد کا نمونہ تفتیش کے لئے بھیجا گیا ہے۔ جس میں 5 ہزار 667 افراد کی رپورٹ آچکی ہے لیکن اس تعلق سے ابھی کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی کہ ان میں سے کتنے افراد کورونا سے متاثر ہیں اور کتنوں کی رپورٹ منفی ہے۔مزید ابھی 409 افراد کی کورونا تفتیشی رپورٹ آنا باقی ہے۔

مزید پڑھیں:

بہار: پولیس تصادم میں چار ماؤ نواز ہلاک

اب تک 211 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں، فی الحال 17 معاملات سرگرم ہیں۔ بھبھوا میں 16 کورونا مثبت مریضوں کا علاج جاری ہے جنہیں الگ تھلگ رکھا گیاہے اور ضلع گیا کے کورونا ہسپتال میں ایک شخص زیر علاج ہے۔

واضح رہے کہ کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر کیمور میں دوبارہ ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.