اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے کوتوالی دادری علاقے میں حملہ آور بدمعاش منشیات کا کاروبار کرتے ہیں۔ متاثر شخص کی جانب سے ایک مرتبہ منشیات کے کاروبار کی مخالفت کی گئی تھی جس کی وجہ سے اس پر یہ حملہ ہوا ہے۔
متاثر شخص کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دکان سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا اسی دوران کچھ حملہ آور موٹر سائکل پر سوار ہو کر آئے اور اس پر حملہ کر دیا، یہ واقعہ دادری کے نیاوادی علاقے میں دیر شام پیش آیا۔
متاثر شخص کا کہنا ہے کہ بدمعاشوں نے اسے روکااور اچانک اس کی لاٹھی اور ڈنڈے سے پیٹائی کر دی۔ جب اس نے اس کی مخالفت کی تو حملہ آوروں نے اپنے کچھ اور ساتھیوں کو بلایا جو قریب کے گاؤں میں رہتے ہیں اور اس پر بری طرح سے حملہ کر دیا۔
جس کے بعد متاثر بری طرح زخمی ہو کر قریب کے نالے میں گر گیا۔ بدمعاشوں نے متاثر شخص کو ہلاک شدہ سمجھ کر چھوڑ دیا اور موقع واردات سے فرارا ہو گئے۔
اس کے بعد راہگیروں نے متاثر شخص کو زخمی حالت میں دیکھ کر اسے دادری کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔
پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔