عالمی وبا کوروناوائرس (کووِڈ19) کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک بھر میں عائد لاک ڈائون میں مزید توسیع کی گئی ہے، وہیں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کے علاوہ کئی علاقہ جات میں سینیٹائزین کا عمل بھی جاری ہے۔
ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا علاقے میں ضلع انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے تحت گیلکوٹیا کالج اور جیمز ہسپتال میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا۔
واضح رہے کہ جیمز اسپتال کے متعدد طبی عملے میں کروناوائرس کے متعدد کیسز سامنے آنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔ تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کوروناوائرس کے حوالے سے کی جانے والی کوششیں ناکافی ہیں۔
مقای لوگوں نے کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جا رہے اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’علاقے میں دن بہ دن مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔‘‘
دوسری جانب ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’’ضلع کے مکینوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچانے کے لئے باقاعدگی سے کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے بڑے پیمانے پر سینیٹایزیشن کے مقصد سے گیلگوٹیا کالج اور جیمز ہسپتال میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا۔‘‘