ETV Bharat / city

نوئیڈا: مختلف ویکسینیشن سینٹر پر ٹیکہ کاری کی مہم شروع

گوتم بودھ نگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ویکسینیشن کی رفتار بڑھانے کے لیے ایک ڈرائیو ان سنٹر شروع کیا گیا ہے۔

vaccination
ویکسینیشن
author img

By

Published : May 22, 2021, 10:57 PM IST

گوتم بودھ نگر ضلعی انتظامیہ کورونا ویکسینیشن کو رفتار دینے میں مصروف ہے۔ اب ضلع کے نوجوانوں کے لئے بڑی خوشی اور راحت کی خبریں آرہی ہیں۔ اب ضلع میں 5 مقامات پر ڈرائیو تھرو ویکسینیشن کے مہم چلائی جارہی ہے۔ 18 سال سے 44 سال تک کے لوگ اپنی کار میں بیٹھ کر ہی کورونا ویکسین لے سکتے ہیں۔ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا ایسا کرنے والے ملک کے پہلے شہر بن گئے ہیں۔

گوتم بود نگر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے بتایا کہ ویکسینیشن کی رفتار بڑھانے کے لئے ایک ڈرائیو ان سنٹر شروع کیا گیا ہے۔ اب نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں 5 ڈرائیو ان سنٹر بنایا گیا ہے۔ جس میں نوجوانوں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے گور سٹی مال، گریٹر نوئیڈا کے شہید پتھیک اسٹیڈیم، نوئیڈا کے جی آئی پی مال، گریٹر نوئیڈا کے بیٹا 2 میں واقع اومیکس سی پی مال اور نوئیڈا کے ڈی ایل ایف مال انڈیا میں ڈرائیو ان سیٹر کا آغاز کیا گیا ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ان میں گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے گور سٹی مال میں 18 سال سے 44 سال کے درمیان لوگوں کو ویکسینیشن کی مہم چلائی جارہی ہے۔ باقی 4 ڈرائیو ان سنٹرز میں 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو کار میں بیٹھے ہوئے کورونا ویکسین دی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.