تلنگانہ کے پیٹ بشیرآباد پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹیبل کو مہاراشٹرا سے واپس نقل مکانی کرنے والے مزدور سے رشوت کی رقم لینے پر معطل کر دیا گیا۔
یہ مزدور کورونا وائرس کی جانچ کے بعد تلنگانہ آیا تھا تاہم کانسٹیل نے اس سے کہا کہ وہ گھر پر ہی رہے۔ اس کانسٹیبل نے اس مزدور سے 500روپئے رشوت طلب کی۔
اس مزدور کی درخواست پر کانسٹیبل 300روپئے رشوت لینے پر رضامند ہو گیا اور یہ رقم اس کو فون پے کے ذریعہ بھیجی گئی۔
یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب مزدور کے بیٹے نے بھیجی گئی رقم کا اسکرین شاٹ اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر شئیر کیا۔
اس ٹویٹ کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی سائبر آباد پولیس حرکت میں آگئی جس نے اس معاملہ کی جانچ کی، جانچ کے بعد کانسٹیبل سرینواس کو معطل کر دیا گیا۔