ETV Bharat / city

کرلا: سڑک حادثے میں بچی کی موت - road accident in kurla mumbai; girl died

ممبئی کے کرلا میں پیش آئے اندوہناک سڑک حادثے میں 12 برس کی بچی کی موت واقع ہونے کے بعد عوام کا غم غصے میں بدل گیا ہے۔

کرلا: سڑک حادثے میں بچی کی موت
author img

By

Published : Nov 12, 2019, 10:09 AM IST

مقامی عوام نے گزشتہ شب پوری طرح سڑک جام کردیا جس سے ایک سے دو گھنٹے تک ٹریفک نظام متاثر ہو کر رہ گیا، کرلا ایس ایل آر بریج سے سفر کرنے والی سواریوں کو کافی پریشانیوں کا سامناکرنا پڑا۔
کرلا اسٹیشن تک جانے والے راستےمیں یہ دوسرا حادثہ ہے اس سے قبل بریج کے نیچے جھوپڑپٹی میں رہنے والے ایک بچہ کی موت ہوگئی تھی، بس کی ٹکر سے لڑکا فوت ہوا تھا،اور گزشتہ شب 12 برس کی بچی کو ڈمپر نے ٹکر مار دی، اس وقت لڑکی بریج کے نیچے واقع عوامی بیت الخلاء کے پاس راستہ عبور کر نے کے لیے کھڑی تھی، اس دوران تیز رفتار ڈمپر کے ٹکر مارنے سے لڑکی فوت ہوگئی، یہ خبر جیسے ہی مقامی عوام تک پہنچی عوام نے برہمی کا اظہا کرتے ہوئے سڑک کو ہی مقفل کر دیا اور احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر بیٹھ گئے جس کے سبب ٹریفک نظام بری طرح سے متاثر ہوکر رہ گیا، اس موقع پر ڈی سی پی نیتی ٹھاکر اور اے سی پی کرلا ڈویژن نے حالات کو قابو میں کیا، انھوں نے عوام کو سمجھایا اور راستے کو بحال کیا۔
عوام کا کہنا ہیکہ کرلا پل کے نیچے حادثات کی اصل وجہ پل کی بے ترتیب تعمیر اور اس کا انخلا ہے جو غیر ضروری طور پر درمیان میں ہی مقفل کر دیا گیا ہے، اس پل کو کرلا اسٹیشن تک چھوڑنے کے بجائے اسے درمیان میں ہی مقفل کر دیا گیا ہے اس سے لاکھوں مسافروں کو روزانہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس پل کے درمیان میں سڑک عبور کرنے کا انتظام کیا جانا چاہئے جس سے سڑک حادثوں پر قابو پایا جاسکے۔
پولیس نے ڈمپر ڈرائورکو گرفتار کرلیا ہے۔

Intro:
کرلا میں اندوہناک سڑک حادثہ میں بچی ہلاک, ڈمپر ڈرائیور گرفتار
بے تربیت پل اور سڑک کی تعمیر حادثوں کا سبب بن گیا ہے, عوام کا راستہ روکو آندولن,

ممبئی: کرلا میں اندوہناک سڑک حادثہ میں ایک12سالہ بچی کی موت واقع ہونے کے بعد عوام کا غصہ سڑک پر پھوٹ پڑا اور مقامی عوام نے گزشتہ شب سڑک پوری طرح سے جام کر دیا جس سے ایک سے دو گھنٹہ تک ٹریفک نظام متاثر ہو کر رہ گیا تھا اور کرلا ایس ایل آر بریج سے سفر کرنے والی سواریوں کو کافی پریشانیوں کا سامناکرنا پڑا ہے۔ کرلا اسٹیشن تک جانے والے درمیانی راستہ میں اب تک یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل بریج کے نیچے جھوپڑپٹی میں رہنے والی ایک بچہ کی موت واقع ہوگئی تھی یہ حادثہ بس سے ٹکر مارنے کے بعد ہوا تھا جبکہ گزشتہ شب اسوقت 9سالہ بچی کو ڈمپر نے ٹکر مار دی جب وہ بریج کے نیچے واقع عوامی بیت الخلاء کے پاس راستہ عبور کر نے کیلئے کھڑی تھی ڈمپر کے ٹکر مارنے کے بعد سے ہی کرلا میں آہ وبکا ہوگئی اور یہ خبر جیسے ہی مقامی عوام تک پہنچی عوام نے سڑک کو ہی مقفل کر دیا اور بطور احتجاج سڑک پر بیٹھ گئے جس کے سبب ٹریفک نظام بری طرح سے متاثر ہو کر رہ گیا اس کے بعد اعلی افسران جائے وقوع پر پہنچ گئے مقامی ڈی سی پی نیتی ٹھکر اور اے سی پی کرلا ڈویژن نے حالات کو قابو کر نے میں اہم رول ادا کیا دونوں نے عوام کو سمجھایا جس کے بعد راستہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔
کرلا کے پل کو چمبور سمیت واشی گوونڈی اور دیگر علاقوں کے لئے مربوط کیا گیا ہے لیکن اس پل کی یہ خامی ہے کہ یہ پل کرلا کے درمیانی راستہ میں مقفل کر دیا گیا ہے اور دوسرا پل اس کے بعد شروع کیا گیا ہے جس کے سبب اس درمیانی راستے کی آبادی کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے پہلے اس راستہ سے بسیں بھی گزرا کرتی تھی اور ٹریفک کا مسئلہ بھی نہیں تھا لیکن جب سے یہ پل ٹریفک کیلئے شروع کیا گیا ہے اس وقت سے کرلا میں ٹریفک جام رہتا ہے اور گھنٹوں عوام کو اسٹیشن اور اسٹیشن سے کمانی آنے میں انتظار کرنا پڑتا ہے یہاں فٹ اوور پل بھی تیار کیا گیا ہے لیکن وہ اتنا دور ہے کہ کوئی بھی اس سے نہیں گزرتا جبکہ اسکولی بچے بھی یہاں سے ہی راستہ عبور کرتے ہیں یہ پل کی غلط منصوبہ بندی ہی ان سڑک حادثے اور بچوں کی اموات کی ذمہ داری ہے مقامی لوگوں نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ پل کی آڑ میں کچھ سیاسی لیڈران نے اپنا الو تو سیدھا کر لیا ہے لیکن یہاں کے عوام کے مسئلہ ہنوز بر قرار ہے اب یہاں رہنے والے مکینوں کے بچے تک محفوظ نہیں ہے۔
کرلا پولیس اسٹیشن سے ملی اطلاع کے مطابق شکایت کنندہ راجو موتی کھر وار 30 سالہ ہلاؤپل سی ایس ٹی روڈ کے ساکن نے شکایت درج کروائی ہے کہ اس کی 12 سالہ بچی سی ایس ٹی روڈ کرلا لب سڑک پر کھڑی تھی اسی وقت ایک تیز رفتار ڈمپر نے بچی کو ٹکر مار کر کے شدید طور سے زخمی کر دیا اور جائے وقوع پر سے ہی ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا تھا جسے بعد میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق29 سالہ ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف دفعہ 304A,279 سمیت ممبئی پولیس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
عوام نے الزام عائد کیا ہے کہ کرلا پل کے نیچے حادثہ کی اصل وجہ ہی پل کی بے ترتیب تعمیر ہے اور اس کا انخلا ہے جو غیر ضروری طور پر درمیان میں ہی مقفل کر دیا گیا ہے اس پل کو کرلا اسٹیشن تک چھوڑنے کے بجائے اسے درمیان میں ہی مقفل کر دیا گیا ہے اس سے لاکھوں مسافروں کو یومیہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس پل کے درمیان میں سڑک عبور کرنے کا انتظام کیا جانا چاہئے جس سے سڑک حادثہ پر قابو پا یا جاسکتا ہے جبکہ یہ سڑک اس قدر طویل مسافت کر دی گئی ہے کہ یہاں گاڑیوں کی آمدورفت تیز رفتاری سے ہوتی ہے اور یہ کسی ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے سے کم نہیں ہے جبکہ یہاں گنجان آبادی آباد ہے اس کے باوجود سڑک اور پل کی اس بر تربیتی سے تعمیر کی گئی ہے کہ عوام کیلئے یہ اب پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔ یہ سڑک اب سماجی مسئلہ بن گیا ہے اس لئے عوام میں اس کے خلاف کافی غصہ ہے۔

Shahid Ansari

Content Editor

Body:۔۔Conclusion:۔۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.