اس طرح کا اظہار وزیر شہری ترقیات ایکناتھ شندے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 1500 اسکوائر فٹ تک کے گھر کی تعمیر کے لئے کارپوریشن سے اجازت نامہ کی بندش کو ختم کیا گیا ہے۔
![مہاراشٹرمیونسپل کارپوریشن: ایک قدم ریاستی ترقی کی جانب](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/mh-mum-104-homeissue-dry-7204702_15022021211354_1502f_1613403834_722.jpg)
انہوں نے بتایا کہ' اس سے قبل سنہ 2020 تک گھر کی تعمیر کے لئے میونسپل کارپوریشن سے تعمیری اجازت نامہ لینا ضروری تھا۔لیکن اب اس پالیسی میں تبدیلی کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: مالیگاؤں: سڑک حادثات میں اضافہ، انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج
ایکناتھ شندے نے کہا کہ 3000 اسکوائر فٹ کی قطعہ اراضی پر گھر کی تعمیر کے لئے میونسپل کارپوریشن سے اجازت نامہ عریضہ داخل کرنے کے دس دنوں بعد حاصل ہوجائے گا۔اس سے ریاست کی عوام کو سہولت ہوگی اور ریاست 'سلم' علاقوں سے نکل کر اچھے مکانات کی تعمیر میں تبدیل ہوتا جائے گا جوکہ ترقی پذیر مہاراشٹر کی علامت ثابت ہوگا۔