ETV Bharat / city

'کورونا کے علاج میں کوتاہی سنگین معاملہ' - کووڈ 19

ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے کہا کہ نجی اسپتالوں کا کورونا کے علاج میں لاپرواہی اور کوتاہی برتنا انتہائی سنگین معاملہ ہے'۔

'کورونا کے علاج میں کوتاہی سنگین معاملہ'

author img

By

Published : Jun 7, 2020, 3:48 AM IST

نائب وزیر اعلی نے نجی اسپتالوں کو اس معاملے میں سخت انتباہ دیا کہ اگر کورونا سے متاثرین کے علاج میں کوتاہی برتی جائے گی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نجی اسپتالوں کا ایسا کرنا غیر اخلاقی رویہ ہے۔ اجیت پوار نے اعلی افسران کے ایک اجلاس میں کووڈ 19 کی صورت حال کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے کہا کہ خاطی اسپتال کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران اسکولوں کے کھلے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس بارے میں بہت جلد فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بہت سے لوگ لاک ڈاون کے اصولوں پر عمل نہیں کررہے ہیں۔

پوار نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت نے 'مشن بگن اگین' (مشن دوبارہ شروع) کے نام سے معاشی اور عوامی حمل ونقل شروع کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے جس کو فیز وائز کھولا جائے گا۔

خیال رہے کہ مہاراشٹر بالخصوص ممبئی اور پونے میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.