دہلی تا ممبئی راجدھانی اسپیشل کے وقت میں تبدیلیاں کی گئیں ہیں تاکہ لوگ اب قلیل وقت میں قومی دارالحکومت سے ملک کے اقتصادی دارالحکومت کا سفر کرسکیں گے۔
سنٹرل ریلوے نے جمعرات کو بتایا کہ سفر کے وقت میں کمی کے ساتھ ساتھ گوالیار میں اس کا اضافی ہالٹ دیا گیا ہے۔ دہلی کے نظام الدین سے شام 4.55 بجے روانہ ہونے والی، ٹرین اگلے دن صبح 11.15 بجے ممبئی کے سی ایس ایم ٹی اسٹیشن پہنچے گی۔ اس سے قبل ممبئی پہنچنے کا وقت صبح 11.50 بجے تھا۔ اس طرح دہلی سے ممبئی جانے والے مسافر 35 منٹ کی بچت کریں گے۔
اسی طرح واپسی میں شام 4.10 بجے کے بجائے اب سی ایس ایم ٹی سے شام 4 بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن رات 11 بجے کی بجائے 9.55 بجے نظام الدین پہنچے گی۔ اس طرح ممبئی سے دہلی تک کے سفر میں 55 منٹ کی بچت ہوگی۔
یو این آئی