ETV Bharat / city

ممبئی: کورونا وائرس سے اموات کی شرح میں اضافے کا امکان - چیف سکریٹری اجوئے مہتا

ممبئی میں حزب اختلاف کی جانب سے عائد کیے گئے سنگین الزامات کے بعد کورونا سمیت مختلف اموات کے اعداد و شمار پر نظر ثانی کے احکامات صادر کیے گئے ہیں، جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممبئی میں کورونا سے اب تک ہوئی اموات کے شمار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ممبئی: کورونا وائرس سے اموات کی شرح میں اضافے کا امکان

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 8:31 PM IST

ممبئی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ میونسپل انتظامیہ نے ایسے مشتبہ مریضوں کے اندراج کے بھی احکامات جاری کئے ہیں جو کورونا مشتبہ تھے اور انہیں کورونا مریض کے تحت درج نہیں کیا گیا تھا اس لئے کورونا سے مرنے والے افراد کی تعداد میں400 سے 500 کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق 400 سے 500 کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کا اندراج ابھی ہونا باقی ہے۔ اعداد و شمار میں گڑبڑی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی انتباہ کیا گیا ہے۔

ممئی میں کورونا سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 2250 بتائی گئی ہے۔ صحت عامہ کے سکریٹری پردیپ ویاس نے کہا کہ 11 جون کو میونسپل انتظامیہ نے ایک سرکیولر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام اموات پر غور و خوض کرکے 15جون تک تمام لوازمات پورے کیے جائیں۔

چیف سکریٹری اجوئے مہتا نے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق اموات کے اعداد و شمار میں اگر گڑ بڑی ہوئی تو اسے سنجیدگی سے لیا جائیگا۔ متعدد کورونا متاثرین کی اموات کا کورونا کی فہرست میں شامل نہ کئے جانے کے بعد اعداد و شمار پر نظر ثانی کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ کئی کیسز میں کورونا مشتبہ افراد کا اندراج کورونا اموات کی فہرست میں نہیں کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع چیف سیکریٹری اجوئے مہتانے دی ہے۔

’’میونسپل کارپوریشن نے 951 اموات کورونا فہرست میں درج نہیں کی ہیں‘‘ یہ الزام حزب اختلاف کے بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے عائد کیا تھا، انہوں نے کہا تھا ’’اس میں سے500 اموات کورونا سے ہوئی ہیں ان اموات کا اندراج کمیٹی کے پاس کیا گیا ہے لیکن کمیٹی نے ان اموات کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی ان اموات کا اندراج (کورونا فہرست میں) کیا گیا ہے۔‘‘

اجوئے مہتا نے بتایا کہ ’’اس میں کئی مریضوں کو کورونا مشتبہ کے طور پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جس میں کئی مریض مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا تھے لیکن انہیں کورونا کے طور پر ہی مندرج کیا گیا تھا اس میں سے کئی مریض ڈسچارج ہوچکے ہیں یا ان کی موت ہو چکی ہے اس کے ساتھ ہی خودکشی اور حادثاتی موت کو بھی کورونا میں مندرج نہیں کیا جاتا ہے اس کی بھی جانچ ہوگی۔ یہ اعداد و شمار آئندہ دو تین دنوں میں عوامی طور پر ظاہر کئے جائیں گے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’معلومات پوشیدہ رکھنے کا کوئی سوال ہی نہیں، بلکہ ہم اس میں مزید شفافیت پیدا کر رہے ہیں، اگر کوئی بھی اس میں گڑ بڑی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔‘‘

کمیٹی کے ایک سینئر ڈاکٹر نے کہا کہ کئی اموات کا اندارج نہیں ہوا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر دیوینڈ فڑنویس مزید فعال ہو گئے ہیں اور انہوں نے کئی سنگین الزامات عائد کئے ہیں اس لئے ادھو ٹھاکرے سرکار نے اعداد و شمار ظاہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.