ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے رام مندر بھومی پوجن اور سنگ بنیاد کے تعلق سے بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر اور سنبھل سے 'سپا' کے رکن پارلیمان شفیق الرحمٰن برق سے بات کی۔
انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہاکہ' ایودھیا میں بابری مسجد تھی مسجد ہے اور مسجد ہی رہے گی، موجودہ سیاسی پارٹیوں نے جمہوریت کا قتل کیا ہے، لیکن اس موقع پر مسلمانوں نے ملک کی آئین کی خاطر جس صبر و تحمل سے کام لیا ہے اس کی کوئی نظیر نہیں۔
مزید پڑھیں:
'بابری مسجد مقدمہ میں کوئی لاپرواہی نہیں برتی گئی'
شفیق الرحمٰن برق نے کہا کہ'رام مندر کی بنیاد رکھنے سے مسجد کی حیثیت بدل نہیں سکتی، قیامت تک اس جگہ پر مسجد ہی رہےگی۔