ETV Bharat / city

حج 2020 سے متعلق تشویش

author img

By

Published : Jun 7, 2020, 11:26 AM IST

حج کمیٹی آف انڈیا کے نوٹیفکیشن کے بعد مرادآباد میں حج ٹرینر نے میڈیا کے ساتھ بات کی۔

refund
refund

مرادآباد حج ٹرینر مختار اسلم نے بتایا کہ ان دنوں عازمین حج کے ٹریننگ پروگرام منعقد کیے جاتے تھے لیکن حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج کے کینسل فارم جاری کرنے اور عازمین حج کی رقم واپس کرنے کے اعلان کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اس سال عازمین سفرحج نہیں کر سکیں گے۔

حج 2020 کے متعلق تشویش
میڈیا سے بات چیت کے دوران حج ٹرینرنے بتایا کہ جو لوگ اپنی رقم واپس لینا چاہتے ہیں وہ لے سکتے ہیں لیکن جو عازمین حج اپنی رقم واپس نہیں لینا چاہتے ان کے لیے کیا حکم ہے اس بات کا خلاصہ نہیں کیا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کی اس سال ریاست اتر پردیس سے28 ہزار سے زیادہ عازمین حج پر جانے والے تھے حالانکہ یہ تعداد پچھلے سال کے مطابق کافی کم ہے۔ اس سال کورونا وائرس کی بیماری کی وجہ سے ابھی حج سفر کی پوری تیاریاں روکی ہوئی ہیں اور سعودی عرب حکومت کے بیان کا انتظار کیا جارہا ہے واضح ہو کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حج 2020 سے متعلق سعودی حکم کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے اس لئے جو عازمین حج اپنے سفر کو منسوخ کرنا چاہتے ہیں انہیں ادا کی گئی رقم کا سو فیصد واپس کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.