ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے چندوسی اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی اور صوبائی وزیر گلابو دیوی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ' کسان تینوں زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے ہیں وہ لوگ کسان نہیں ہیں، بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی دلالی رک گئی ہے ان تین زرعی قوانین سے کسانوں کو ہر طرح سے فائدہ ہوگا کسان جہاں چاہیں اپنا مال بیچ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بریلی: جنسی زیادتی کی شکار نابالغ لڑکی کی موت
ریاستی وزیر گلابو دیوی کے اس متنازعہ بیان کا جواب دیتے ہوئے مرادآباد حلقہ اسمبلی بلاری سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی محمد فہیم عرفان نے کہا کہ' صوبائی وزیر گلابو دیوی کو اس طرح کے بیان نہیں دینے چاہئیے، کسان اپنے حق کے لئے لڑائی لڑ رہے ہیں۔