ETV Bharat / city

رام کی مخالفت کرنے والوں کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں: یوگی

author img

By

Published : Mar 2, 2021, 6:17 PM IST

اترپردیش کے وزیر اعلی و بی جے پی کے فائر برانڈ رہنما یوگی آدتیہ ناتھ مالدہ میں منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لارڈ رام کی مخالفت کرنے والوں کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

UP CM Adityanath raises 'love jihad', cow smuggling at Bengal rally

مغربی بنگال سمیت پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہوئے سیاسی جماعتیں ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرنے میں مصروف ہے، اقتدار کو پانے کے لیے سیاسی جماعتیں ہر ہتھکنڈے اپنا رہی ہیں۔ متنازع بیان دینے کے لیے مشہور یوگی آدتیہ ناتھ نے مالدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے درندازی، سی اے اے، این آر سی سمیت متعدد امور پر اکثریتی طبقے کو اپنے دام میں کرنے کی کوشش کی ہے۔

ویڈیو

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ' بنگال میں دھوکے سے ' لوجہاد' کی واردات کو انجام دیا جارہا ہے، ہم نے اترپردیش میں لو جہاد پر قانون بنادیا، یہ نہ تو گئو اسمگلنگ کو روک سکی ہیں (ممتا بنرجی کی طرف اشارہ) اور نہ ہی ' لوجہاد' کے معاملات کو روکنے میں کامیاب ہوئی ہیں'۔

اس موقعے پر انہوں نے ٹی ایم سی پر متعدد الزامات لگائے، انہوں نے ٹی ایم سی پر بدعنوانی کا بھی الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ' وزیر اعظم کی قیادت میں ایودھیا میں رام مندر کے لیے راہ ہموار ہوئی اور اب ایودھیا میں رام مندر تعمیر ہو رہی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں حکومت کی پشت پناہی میں تشدد ہورہا ہے۔

سی ایم یوگی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی حکومت بنگال میں انتشار پیدا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگال میں آج ملک کی سلامتی کو بھی چیلنج کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.