ریاست اتر پردیش کے محکمے کھیل کے وزیر اوپیندر تیواری نے کہا ہے کہ یوگی حکومت گاؤں گاؤں میں اسٹیڈیم اور اوپن جم قائم کرنے کے سمت کام کر رہی ہے۔
اس کے لئے کھیل محکمے کو مختلف محکموں سے زمین دلائی جائے گی۔ ان کا دعویٰ ہے 68 برس میں پہلی دفعہ یوگی حکومت پہلی دفعہ 44 نئے اسٹیڈیم کھولنے جا رہی ہے۔ حکومت کی کھیل کی سمت ہو رہی کوششوں کا مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
بارہ بنکی میں ایک حکومتی پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد اوپیندر تیواری نے کہا کہ دوران کووڈ-19 کھیل کی سرگرمیاں کافی متاثر ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کے 68 برس بعد ملک میں صرف 81 منی اسٹیڈیم تھے۔ اب پہلی دفعہ یوگی حکومت 44 نئے منی اسٹیڈیم بنانے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں گاؤں منی اسٹیڈیم اور اوپن جم بنانے کا حکم نامہ ضلع مجسٹریٹ کے دفتر تک پہنچ چکا ہے۔
مزید پڑھیں:بنارس: ایک برس بعد بھی عوام کے لیے جم خانہ نہیں کھل سکا
اس کے لئے گاؤں میں وہ زمینیں اسٹیڈیم کے لئے دی جائیں گی جن کا لینڈ یوز بدل سکتا ہے۔ انہوں کہا کہ یہ حکومت کی کھیل کے تئیں کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ٹوکیو اولیمپک میں اتنے میڈل آئے ہیں۔