ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈا کے جھانجری بلاک میں کانونگو گاؤں کی رہائشی سنیتا کو برسوں سے حکومتوں کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیمات سے کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے۔
حکومتی دعوے کے مطابق غریب عوام کے لیے متعدد اسکیمات چلائی جارہی ہیں، لیکن زمینی سطح پر ان اسکیمات کو مستحق افراد تک رسائی نہ ہونے سے غریب عوام پریشان ہیں۔
حکومتی اسکیم سے محروم کا کانونگو گاوں کی سنیتا نے ای ٹی وی بھارت کو اپنی آپبیتی سناتے وقت غمگین ہوگئیں، اور انھوں نے کہا کہ پختہ گھر نا ہونے کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامن کرنا پڑتا ہے، تین بچے بھی ہیں جنکی پرورش کے لیے مزدوری کرنی پڑتی ہے ، جبکہ شوہر معذور ہے۔
انھوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے جھونپڑی گر تو گئی لیکن آواس یوجنا اسکیم کے تحت ابھی تک کچھ بھی نہیں مل سکا ہے، اسکیم کے لیے ہم نے بہت کوشش کی اور جب ہم گاوں کے پردھان کے پاس گئے تو انھوں نے کہا کہ ہم اس اسکیم کے اہل نہیں ہیں۔
انھوں نے گاؤں کے پردھان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آواس یوجنا اسکیم کے اہل نہیں ہیں اسکو تو اسکیم کا فائدہ مل رہا ہے لیکن جو اس اسکیم حقیقی مستحق ہوتے ہیں انکو کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچتا ہے، سنیتا کے مطابق انتخاب کے وقت تو وعدے کیے جاتے ہیں لیکن انتخاب ختم ہونے کے ساتھ ساتھ انکا وعدہ بھی ختم ہوجاتا ہے۔
اس ضمن میں جب ایس ڈی او ششانک ترپاٹھی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ اطلاع موصول ہوتے ہی میں نے اس کی تحقیقات کے لیے جھانجری بلاک کے بی ڈی او کو ہدایت دی ہے، اور دو دن میں رپورٹ طلب کی ہے، نیز انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جو بھی کنبہ اسکیم کا اہل ہوگا، انہیں یقینی طور پر اس اسکیم کے فوائد فراہم کیے جائیں گے۔