فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور یکجہتی کے مقصد سے ہونے والی اس تقریب میں دوشنبہ کو بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب میں علاقائی رکن اسمبلی سریش یادو نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے خود لنگر میں جاکر لوگوں کو فاطحہ کا تبرق تقسیم کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوفی اور سنتوں کا ملک کی ترقی اور اسے بنانے میں اہم کردار رہا ہے۔ انہوں کہا کہ اس وقت کچھ ایسی طاقتیں ہیں جو ملک کو توڑنے کی کوشش میں ہیں۔ اس لئے وہ جواجہ معین الدین چشتی سمیت تمام بزرگان دین سے دعا کریں گے کہ ایسی طاقتوں سے نجات دلائیں۔
قابل غور ہو کہ تھوک سبزی تاجر ہر برس خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے موقع پر لنگر اور فاطحہ کا اہتمام کرتے آرہے ہیں۔ اس برس بھی یہ تقریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔