ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ چاند پور کی نگرپالیکا پریشد چاند پور میں نومنتخب کونسلرز کی حلف برداری کی تقریب کا پروگرام منعقد ہوا۔
پانچ کونسلروں کو ایس ڈی ایم گھنشیام برما نے عہدہ دلایا اور انھوں نے رازداری کا حلف لیا اس موقع پر چیئرپرسن فہمیدہ بیگم اور ان کے شوہر الیاس انصاری، ایگزیکٹو آفیسر انوج کوشک، بی جے پی کے ممبر اسمبلی کملیش سینی صحت تمام کونسلر موجود رہے۔