ETV Bharat / city

یوپی: کورونا متاثرین کی تعداد 24ہزار سے زائد - affected with coronavirus

ریاست اتر پردیش میں بدھ کو عالمی وبا کورنا وائرس کے 585متاثرین کی تصدیق کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 24ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ `

یوپی: کورونا متاثرین کی تعداد 24ہزار سے زائد

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 6:55 PM IST

ریاست اترپردیش حکومت نے نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک دن میں 26ہزار نمونوں کی جانچ کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بدھ کو 585 نئے متاثرین کی تصدیق کے بعد ریاست میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24056 ہوگئی۔

کورونا وائرس سے فوت ہونے والے 21نئے معاملات کے ساتھ ہی ریاست میں مجموعی اموات کی تعداد 718 پہنچ گئی۔

ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری (صحت) امت موہن پرساد نے بدھ کو لکھنؤ میں بتایا: ’’اس وقت ریاست میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 6709 ہے جبکہ 16629مریض مکمل طور شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ ان میں 545وہ مریض بھی شامل ہیں جو آج ہی مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج کئے گئے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست میں متاثرہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں یومیہ اضافہ ہو رہا ہے اور آج یہ فیصد 69.21پہنچ گئی۔ جو کہ قومی ریکوری شرح سے زیادہ ہے۔ پرساد نے کہا: ’’کل ایک نیا سنگ میل عبور کیا گیا جب ریاست میں پہلی بار 26479نمونوں کی جانچ ایک دن میں مکمل کی گئی۔ جون میں 25ہزار نمونوں کی جانچ کا ہدف حاصل کرنا تھا لیکن ہم اس سے آگے نکل گئے۔ ریاست میں ابھی تک 758915نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ بخار، ٹھنڈ، جسم کا درد،کمزوری اور سانس لینے میں دشواری وغیرہ کے علامات کورونا ہو سکتے ہیں لہذا لوگوں کو ایسی صورت میں فورا ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئے۔ کھانے کی خوشبو یا ذائقہ محسوس نہ کرنا بھی کورونا کی علامات میں شامل ہے۔ عوام کو اس سے بھی آگاہ رہنا چاہئے۔

اڈیشنل چیف سکریٹری کے مطابق ’’جن متاثرہ مریضوں کا ابتدائی مرحلے میں ہی علاج کیا گیا وہ جلد صحت یاب ہوئے جبکہ تاخیر میں علاج پانے والے مریضوں کی صحت یابی میں بھی کافی وقت لگتا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.