ETV Bharat / city

رامپور: راہگیر مزدوروں کے لیے خاص انتظام - نوئیڈا دہلی میں کام کر رہے

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پورے ملک کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے جس سے یومیہ مزدور سب سے زیادہ پریشان ہیں، کام کاج بند ہونے کی وجہ سے وہ پیدل ہی اپنے گھروں کی جانب رواں دواں ہیں۔

رامپور: انتظامیہ کی جانب سے مسافرمزدوروں کے لیے خاص اہتمام

author img

By

Published : Mar 29, 2020, 8:49 AM IST

لاک ڈاؤن میں کام بند ہونےکے بعد مزدور اپنے گھروں کو پیدل اور بھوکے پیاسے جارہے ہیں۔ حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے یومیہ مزدوروں کے لئے کھانے اور سواری کا انتظام کرنے کی کوششیں شروع کی گئیں۔

رامپور: انتظامیہ کی جانب سے مسافرمزدوروں کے لیے خاص اہتمام

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور سے گزرنے والے ان یومیہ مزدوروں کو جہاں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے وہیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ان کے لئے سواریوں کا نظم بھی کیا جا رہا ہے۔

لاک ڈاؤن کے سبب اپنے اپنے گھروں کو پیدل لوٹنے والے ان مسافروں نے اپنی کہانی اپنی زبانی بتائی، انہیں راستے میں کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا اور کن حالات سے دوچار ہوکر یہاں تک پہنچے ہیں جبکہ ان کا ابھی ایک لمبا سفر باقی ہے۔

دور دراز سے علاقوں سے پیدل رامپور پہنچنے والے ان مزدوروں کو رامپور کی رضاکار تنظیم گرودوارہ پربندھک کمیٹی اور شہر کے دیگر اہل خیر حضرات کی جانب سے طعام کا انتظام کیا گیا ساتھ ہی پولیس انتظامیہ نے ان کے لئے سواریوں کا نظم کرانے کی کوششیں کیں۔

رامپور کے امبیڈکرپارک میں بٹھالے گئے، یہ لوگ میلوں کا سفر پیدل طے کرکے رامپور پہنچے ہیں اور یہاں سے ان کو آگے بھی جانا ہے۔ جس ترتیب سے ان کو یہاں بٹھایا جا رہا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ رامپور انتظامیہ ان تمام لوگوں پر کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سخت نگرانی بھی کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:نائب صدر جمہوریہ نے راجیہ سبھا ممبران سے ایک کروڑ کی مدد کی اپیل کی

رامپور کے زیروں پوائنٹ پر پولیس اہلکاروں تمام پیدل آنے والے مسافروں کو مختلف گاڑیوں میں سوار کر کرتے نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.