ETV Bharat / city

جہیز کا مطالبہ اسلام میں حرام: مولانا خالد رشید - نکاح کی تقاریب میں غیر شرعی کام

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ویبینار کے دوران ائمہ مساجد اور خطبا سے نماز جمعہ کے موقع پر عوام سے نکاح کی تقاریب کو سادگی کے ساتھ انجام دینے اور جہیز کے مطالبے سے بچنے کی تلقین کرنے کی اپیل کی ہے۔

جہیز کا مطالبہ اسلام میں حرام: مولانا خالد رشید

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 7:31 PM IST

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا اصلاح معاشرہ کے عنوان پر ایک ویبینار منعقد ہوا۔ بورڈ کے رکن و لکھنؤ عیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے ویبینار کی تفاصیل شیئر کرتے ہوئے کہا مسلم پرسنل لا بورڈ نے نکاح کی نسبت سے امت مسلمہ کے لیے ایک اقرار نامہ جاری کیا ہے۔

مولانا خالد رشید نے کہا کہ ’’آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے سبھی مساجد کے ائمہ و خطبا حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے خطبے کے دوران اقرار نامے کو پڑھ کر سنائیں تاکہ ہر فرد اقرار نامے سے واقف ہو اور اس پر عمل کرے۔‘‘

جہیز کا مطالبہ اسلام میں حرام: مولانا خالد رشید

مولانا خالد رشید فرنگی نے بتایا کہ اقرار نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ نکاح کے موقع پر کوئی غیر شرعی کام انجام نہ دیا جائے، ’’نکاح کی تقاریب میں ناچ گانا، ڈی جے اور دوسرے غیر اسلامی رسم و رواج سے پرہیز کیا جائے۔‘‘

اُنہوں نے کہا کہ ’’شریعت میں جہیز کا مطالبہ پوری طرح حرام قرار دیا گیا ہے۔ لہذا ان باتوں کا خیال رکھتے ہوئے نکاح کو عبادت کے طرز پر پورا کیا جائے۔‘‘

مولانا خالد رشید نے مزید کہا کہ اقرار نامے میں خطبا کو شریعت کی رو سے میاں کو بیوی اور زوجہ کو شوہر کے حقوق بیان کرنے کی تلقین کی گئی ہے کیونکہ ’’ایک دوسرے کے حقوق سے بیشتر لوگ ناواقف ہوتے ہیں لہٰذا نکاح کے موقع پر یا پہلے ہی جوڑوں کو ایک دوسرے کے حقوق کی تعلیم دی جائے تاکہ میاں بیوی ایک دوسرے کے حقوق کو پوری ایمانداری سے ادا کر کے ایک مضبوط رشتہ قائم کر سکیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ موجودہ دور میں مسلم طبقہ میں بھی غیر مسلموں کے طرز پر نکاح کی تقاریب میں غیر شرعی کام انجام دینا اور اور فضول خرچی سمیت جہیز کا مطالبہ عام ہو چکا ہے، جس کے سبب غریب لوگوں کو بے حد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.