ریاست اترپردیش کے ضلع بلیاء میں صحافی رتن سنگھ کے قتل کے بعد کانگریس پارٹی کی جانب سے ریاستی حکومت پر مسلسل نکتہ چینی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس تعلق سے پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کے ذریعے ریاستی حکومت پر طنز کیا ہے۔
وہیں کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو کو بلیا جاتے ہوئے رائے بریلی اور پرتاپگڑھ کے مابین سلون کے ٹول پلازا پر رائے بریلی پولیس نے انہیں جانے سے روک دیا اور انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں ملی۔
تفصیل کے مطابق اجے کمار للو رائے بریلی کے راستے بلیاء جارہے تھے اسی بیچ پولیس نے انہیں روکا اور اپنی کسٹڈی میں لے لیا اس بات کی اطلاع ملتے ہی کانگریس پارٹی رہنما بھی ان سے ملاقات کے لیے سلون کا رخ کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
کانگریس میں قیادت کے بحران پر سات گھنٹوں کا اجلاس
مزید اطلاع کے مطابق پولیس نے سلون علاقے سے اجے کمار للو کو کسٹڈی میں لے کر سمسپور پکچھی وہار گیسٹ ہاؤس کی جانب روانہ ہوئی۔