ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پٹرول دیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے سبب کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران دونوں پارٹیوں کے کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف مزید نعرہ بازی کی اور حکومت سے اضافی قیمتوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
کانگریس پارٹی کارکنان سب سے پہلے گاندھی بھون میں جمع ہوئے اس کے بعد انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گل پوشی کی۔
پھر کانگریس کارکنان نے حکومت کے خلاف نعرےبازی کرتے ہوئے کلکٹریٹ کی جانب بڑ ھے لیکن پولیس نے انہیں سیول لائین چوکی کے سامنے ہی روک لیا۔
اس دوران کانگریس پارٹی کارکنان نے ٹھیلے پر بائیک رکھ کر اپنی مخالفت درج کرائی۔ دوسری جانب ایس پی کارکنان نے سب سے پہلے مر کزی حکومت کے خلاف نعرےبازی کی۔ پھر تانگے پر سوار ہوکر نعرےبازی کرتے ہوئے کلکٹریٹ گیٹ تک گئے، بعد میں انہوں نے کلکٹریٹ میں بھی مزید نعرےبازی کی۔
میمورنڈم لینے میں تاخیر ہونے پر ایس پی کارکنان نے ڈی ایم دفتر کے سامنے پہنچے جس کے سبب پولیس اہلکارون کو انہیں قابو کرنے میں کافی دقتیں ہوئیں۔
قابل غور ہے کہ تانگے پر احتجاج کے دوران گھوڑا بے قابو ہونے سے اس پر سوار ایس پی ضلع صدر سمیت متعدد کارکنان نیچے گر گئے۔ اس پر ایس پی ضلع صدر نے پولیس پر گرانے کا الزام لگا یا۔