یہ پروگرام شیخ العالم ٹورنمنٹ ہال میں ہوا۔
اس موقع پر منشیات کے نقصانات کے بارے میں سامعین کو بتایا گیا۔
اس دوران رائز انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین فردوس احمد نے کہا کہ وادی میں منشیات کا مسلسل استعمال شدید تشویش کا باعث بن گیا ہے۔
اس وباء کو قابو کرنے کے لیے تمام متعلقین سرکاری رضاکار تنظیموں، تعلیمی اداروں خاص طور والدین کو اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ سماج میں منشیات کے استعمال کو مکمل طور قلع قمع کیا جاسکے ۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح کی نشیلی ادویات کے استعمال کو روکنے کے لئے ہم سب کو آگے آنا ہوگا۔
اور تمام لوگوں کو اس بدعت کے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور تعاون دیں۔