ETV Bharat / city

مودی نے وشو بھارتی یونیورسٹی کو ٹیگور کے خوابوں کی تکمیل قرار دیا - وزیر اعظم نے خطاب کیا

یونیورسٹی کی صد سالہ تقریب سے وزیر اعظم نے خطاب کیا، رابندر ناتھ ٹیگور نے 1921 میں شانتی نکیتن میں اس ادارے کو قائم کیا تھا۔ وشوا بھارتی یونیورسٹی ملک کی قدیم ترین سنٹرل یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ مئی 1951 میں پارلیمنٹ کے ایکٹ کے ذریعہ وشوا بھارتی کو سنٹرل یونیورسٹی اور قومی اہمیت کا ادارہ قرار دیا گیا تھا۔

PM Modi
PM Modi
author img

By

Published : Dec 24, 2020, 1:55 PM IST

وشو بھارتی یونیورسٹی کی صد سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گورودیپ رابندر ناتھ ٹیگور کے فکر و نظریات کے فروغ کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ گورودیب نے اس ادارے کو ’’سب کےلئے تعلیم اور علم‘‘ کی سوچ کے ساتھ اس یونیورسٹی کو قائم کیا تھا۔ آج اس عظیم ادارے کے 100 سالہ جشن مناتے ہوئے یہ عزم کرتے ہیں کہ ہم اس سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے ’’معیاری تعلیم ‘‘ تک کی رسائی ہر ایک کے لئے ممکن اور آسان ہو۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میرے لئے یہ بہت ہی اعزاز کی بات ہے کہ اس عظیم موقع پر میں اس تقریب میں شریک ہوں، میں ان تمام حضرات کا شکریہ اور مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس ادارے کو عظیم بنانے کی جدو جہد کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری قوم وشو بھارتی کے پیغام اور تعلیمات کو آگے لے کر جائے گی۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس تقریب میں شریک تھے۔

وزیر اعظم مودی نے بین الاقوامی شمسی اتحاد یا پیرس موسمیاتی معاہدہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہی واحد ملک ہے جو پیرس معاہدہ کے اہداف کو مکمل کرنے کے لئے کام کررہا ہے۔

بھکتی آندولن کا ذکر کرتےہوئے نریندر مودی نےکہا کہ یہ تحریک صدیوں پر محیط ہے۔ بھارت نے اس سے سبق حاصل کرنے اور اس سے متاثر ہونے کا سبق دیا ہے۔ بھکتی آندولن نے ہی ہم سب کو ساتھ چلنے کا درس دیا، گیان آندولن نے ہمیں علم دیا اور آخر ’’کرم آندولن‘‘ نے جدوجہد آزادی کے ساتھ ہی قوم کو آگے لے جانے کے اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کی ہے۔

ملک بھر کی یونیورسٹیوں کا ذکرکرتے ہوئے وزیر اعظیم نے کہا کہ وشوا بھارتی یونیورسٹی، بنارس ہندو یونیورسٹی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی، آندھرا یونیورسٹی، انا ملائی یونیورسٹی اور متعدد دیگر اہم ادارے ہیں جو اس دور میں سامنے آئے، جنہوں نے بھارت میں علم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا ہم نے نہ صرف بھارت میں رونما ہونے والے واقعات سے سبق حاصل نہیں کیا بلکہ بھارت نے پوری دنیا سے سیکھا ہے اور سیکھنے و سکھانے کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وشوبھارتی یونیورسٹی ہی اس کی سب سے بڑی مثال ہے، جس نے ملک کو تعلیم سے متعلق ایک نظر یہ دیا ہے، جسے بحیثیت قوم ہمیشہ تعلیمی اقدار کو بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔

مودی نے کہا کہ آج زیادہ سے زیادہ لوگ اچھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہ ہمیں ایک مضبوط اور عقل مند قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہم ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے صدیوں اور ہزاروں سال سے بھارت کو عظیم بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں ملک کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے مجاہدین کی قربانی اور ان کے خوابوں کو بھی یاد رکھنا ہوگا۔ ان کا خواب تھا کہ بھارت ایک خود کفیل ملک بنے اور آج ہم اس مرحلے میں ہیں کہ بھارت کو خود کفیل بنایا جاسکے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں بھارت کی عزت و وقار کو دنیا بھر میں قائم کرنا ہے۔ اس کےلئے ضروری ہے کہ ہم مقامی سطح پر جدو جہد کریں، گھریلو پیداوار اورمینوفیکچرنگ کو فروغ دیں۔

اس تقریب میں مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر بھی شریک تھے۔

رابندر ناتھ ٹیگور نے 1921 میں شانتی نکیتن میں اس ادارے کو قائم کیا تھا۔ وشوا بھارتی یونیورسٹی ملک کی قدیم ترین سنٹرل یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ مئی 1951 میں پارلیمنٹ کے ایکٹ کے ذریعہ وشوا بھارتی کو سنٹرل یونیورسٹی اور قومی اہمیت کا ادارہ قرار دیا گیا تھا۔

وشوبھارتی یونیورسٹی میں رابندر ناتھ ٹیگورکے وضع کردہ تدریسی نظام کی پیروی کی جاتی ہے۔ گزشتہ ایک برس میں وشوبھارتی یونیورسٹی نے عصر حاضر کے تقاضے اور ضروریات کی بھی تکمیل کی ہے۔ وزیر اعظم یونیورسٹی کے چانسلر ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.